Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے،نکی ہیلی

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2018 07:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی سفیر نکی ہیلی افغان دورے کے بعد افغانستان کے رنگ میں رنگ گئیں،کہا کہ افغان قیادت چاہتی ہے کہ عالمی برادری پاکستان پر دباؤ بڑھائے ۔

پاکستان کیخلاف افغانستان اور امریکا ایک پیج پرآگئے،اقوام متحدہ سے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

 افغانستان کے دورےسے واپسی پرامریکی سفیر نکی ہیلی نےافغانستان کا مؤقف دہرایا کہ پاکستان کی روش تبدیل کرنے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے۔

نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ  افغان حکومت سمجھتی ہےجب تک پاکستان میں دہشتگردی کو تحفظ حاصل ہے ،افغان خود کو مسلسل غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت امن مذاکرات شروع کرنا چاہتی ہے،اس کی خواہش ہے کہ پاکستان اس بارے میں اپنا کردار ادا کرے۔