وکاس گپتا نے بگ باس میں جیتی گئی رقم کن دو کنٹسٹنٹ کے نام کردی
نیو دہلی: بگ باس سیزن 11 کا گرینڈ فائنل 14 جنوری 2018 کو طے پایا تھا تاہم تنازعات سے بھرا یہ سیزن بگ باس کی تاریخ کا سب سے انٹرٹیننگ سیزن رہا۔
اس سال بگ باس میں کافی نوک جھوک اور الگ قسم کے موڑ دیکھنے کو ملے جس کے نتیجے کافی غیر متوقع معلوم ہوئے جیسے کہ ہتن کا شو سے نکل جانا اور آکاش اور پنیش کا بچ جانا۔
یہ بھی پڑھیں:یہ 6 کنٹسٹنٹ بگ باس کے فائنل کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟
ان سارے کنٹسٹنٹ کے درمیان 3 کنٹسٹنٹ نے فائنل میں اپنی جگہ بنائی جس میں حنا خان ، شلپا شندے اور وکاس گپتا شامل تھے۔ وکاس اور حنا ٹروفی تو نہ جیت سکے لیکن بات اگر وکاس کی جائے تو وہ شو کے فائنل سے ایک ہفتہ پہلے ہی ایک ٹاسک جیت چکے تھے جس کی وجہ سے انہیں انعام کے طور پر 6 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔
آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ شو کے بات وکاس نے وہ 6 لاکھ روپےدو کنٹسٹنٹ کو دے دیے ۔ جی ہاں!
ٹاسک میں جیتے گئے وننگ پرائز کو وکاس نےدو کنٹسٹنٹ جوتی اور عرشی کے درمیان تقسیم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ'جی ہاں! میں نے دونوں کنٹسٹنٹ کو تین تین لاکھ روپے دیے ہیں کیونکہ جب پورا گھر میرے خلاف تھا تو جوتی وہ واحد کنٹسٹنٹ تھی جس نے میرا ساتھ دیا تھا۔ جوتی نے اس وقت سب کے سامنے کہا تھا کہ 'میرے وکاس بھائی کو کوئی کچھ نہ کہے' ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کے منہ سے اپنے لئے اچھا سننے ایک بڑی بات ہے اور اسی بات نے مجھے گھر میں اور وقت گزارنے کی ہمت دی۔ رہی بات عرشی کی تو وہ بھی بگ باس ہاؤس میں میری بہت فکر کرتی تھیں'
Comments are closed on this story.