Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فائر فائٹر کا ناقابل یقین بہادری کا مظاہرہ

شائع 17 جنوری 2018 06:57am

jag

چاہے انسان کسی بھی جگہ سے تعلق رکھتا ہو لیکن اگر کسی انسان کی بہادری کا قصہ سنایا جائے  تو ہمیں اس پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے کیونکہ انسانیت  قومیت سے نہیں دیکھی جاتی بلکہ انسان کی خصوصیات سے دیکھی جاتی ہے۔ بہادری کی کہانی چاہے کسی بھی ملک سے سننے کو ملے ہمیں ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

بلکل اسی طرح  حال ہی میں ایک فائر فائٹر  کیپٹن اسکوٹ نے ناقابل یقین بہادری کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو نے ہمارے دل جیت لیے۔ امریکا کے شہر جورجیا میں  آگ لگ گئی جس کے بعد شہر کے فائر بریگیڈ والے آگ بجھانے آ پہنچے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق  اسکوٹ  نے آگ میں لپٹے لوگوں کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹے بچے کو گھر کی کھڑکی سے باہر پھینکا گیا تاکہ اسے آگ سے بچایا جاسکے۔ ایک سپر ہیرو کی طرح اسکوٹ نے اس بچے کو گرنے سے پکڑا۔

ایک اور فائر فائٹر ایرک جیکسن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے بچوں کو بچانے کیلئے انہیں کھڑکی سے باہر پھینک رہے تھے اور ہم بچوں کو پکڑنے میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی 10 سب سے خطرناک نوکریاں

 

یہ ویڈیو ایک فائر فائٹر کے ہیلمٹ پر لگے ویڈیو کیمرے سے لی گئی۔ البتہ اس واقعہ میں بعض لوگ دھویں کی وجہ سے زخمی بھی ہوئیں۔

 

بہادری کے اس مظاہرے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے اسکوٹ کی تعریف کی۔

 

کچھ ٹوئٹس ملاحضہ کیجئے۔

 

بشکریہ:اسٹوری پک