Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اب انسان پانی پر چل سکتا ہے۔جانیئے کیسے؟

شائع 15 جنوری 2018 08:50am

asdasc

کیا آپ نے کبھی پانی پر چلنے کا سوچا ہے؟ ہم میں سے بہت سے لوگ بچپن میں کوشش کیا کرتے تھے کہ پانی میں چل سکے لیکن اس مقصد میں ہم بُری طریقے سے ناکامیاب ہوجاتے تھے اور پانی میں گر جاتے تھے۔

البتہ  بچپن کے دن الگ تھے اور وقت کے ساتھ نئی ترکیب اور جدید ٹیکنالوجی ہمیں حیران کر ہی دیتی ہے بلکل اسی طرح  اب آپ کے بچپن کے خواب سچ ہوسکتے ہیں جیسے کہ پانی میں چلنا۔

لامر یونیورسٹی کے کچھ طلباء نے پانی میں چلنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور صرف چلنا ہی نہیں بلکہ آپ پانی پر کھڑے اُچھل بھی سکتے ہیں اور ناچ بھی سکتے ہیں۔

پانی میں چلنے کیلئے آپ کو  صرف میدے کی ضرورت ہے۔میدے کے دو حصوں کو پانی کے ایک حصہ میں ملالیں جس کے بعد آپ یہ جادو سرانجام دے سکتے ہیں۔

جب میدے کو  پانی میں ملا لیا جاتا ہے تو اس میں نان نیوٹنیئن کی خاصیت پیدا ہوجاتی ہے جس کی مدد سے آپ پانی پر چل سکتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو:

بشکریہ: اسٹوری پک