Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اب کھانا خود آپ کے پاس آئے گا

شائع 13 جنوری 2018 10:29am
سائنس
Foods Foods

پیناسونک ایک ایسے نئے فریج کا تجربہ کررہے ہیں جو آپ تک کھانا خود پہنچائے گا۔

ظاہر ہے کہ آپ اب تک سوچ رہے ہوں گے کہ ایک فریج خود کیسے چل سکتا ہے؟  'کو' نام سے کہلانے والی اس مشین میں 'ایل آئی ڈی اے ار' اور  گہرے سینسر موجود ہیں جس کی مدد سے وہ آپ کے گھر کو نقشہ کی شکل میں یاد کرلیتا ہے۔

ایل آئی ڈی اے ار وہی ٹیکنالوجی  ہےجسے گوگل سیلف ڈرائیونگ گاڑی آزما چکی ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ فریج بچوں اور پالتو جانوروں کی طرح چلتے وقت درمیان میں آنے والی تمام دیواروں سے ٹکرانے سے خود کو روک سکتا ہے۔

اس فریج کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آواز سمجھ کر اپنا کام انجام دیتاہے ،یعنی اگر آپ کو فریج  سے کسی چیز کی ضرورت ہے اور آپ کھانے کی میز پر بیٹھے ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ 'کو، کھانے کی میز کی طرف آجاؤ' فریج  آواز پہچان کر فوراً آپ کے پاس آجائے گا اور کام ہونے کے بعد پھر سےاپنی جگہ پر چلے جائےگا۔

دیکھیں ویڈیو:

پیناسونک  کا کہنا ہے کہ معزور لوگ اس مشین سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں البتہ اس مشین کا استعمال سست لوگ بھی کرسکتے ہیں۔

فلحال اس مشین کا نمونہ ہی  سامنے آسکاہے لیکن  پینا سونک کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 سال بعد  یہ فریج مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔

بشکریہ: ٹیک انسائدار