Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بولی وڈ کے یہ معروف اداکار اب کس حال میں ہے؟

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2018 08:07am

Untitled-4

فلم 'پریم' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے سنجے کپور ایک معروف اداکار  اور پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ 17 اکتوبر 1964 میں پیدا ہونے والے اداکار حقیقت میں مشہور 'ون ٹو کا فور'اداکار انیل کپور کے بھائی ہیں۔

سال 1995 میں تبو کے ساتھ سنجے نے پہلی فلم بنائی تھی جس کی وجہ سے انہیں کافی مقبولیت  ملی۔ جس کے بعد اداکار نے بولی وڈ کو راجا، بے قابو، محبت ، اوزار، ضمیر، میرے سپنوں کی رانی، صرف تم اور دیگر فلمیں جیسی بڑی فلمیں دیں۔

مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ان کی فلم ’’راجا‘‘کو بہت پسند کیا گیا یا اگر یہ کہا جائے کہ انہیں فلم ’’راجا‘‘سے شہرت ملی تو غلط نہ ہوگا  تاہم سنجے کپور بالی ووڈ میں وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جو ان کے بھائی انیل کپور کے حصے میں آئی اور آہستہ آہستہ اداکار اسی طرح بڑے پردے سے دور ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: انیل کپور کو قیدی کیوں بنایا گیا؟

دیکھیئے اداکار سنجے کپور کی حالیہ تصاویر۔

gsa

البتہ رپورٹ کے مطابق فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث انہوں نے 14 سال بعد ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا نیا ڈراما’’دل سنبھل جا ذرا‘‘رواں ماہ بھارتی چینل پر نشر ہوگا۔واضح رہے کہ سنجے کپورنےآج سے 14 سال قبل بھی ٹی وی ڈرامے ’’کرشمہ:دی مریکل آف ڈیسٹینی‘‘میں کام کیا تھا، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور نے اہم کردارادا کیا تھا۔