Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس 11 میں حنا خان کے تمام روپ دیکھنے کو مل گئے

شائع 12 جنوری 2018 12:25pm

hina

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ حنا خان نے ایک ٹی وی شو میں آٹھ سال تک مرکزی کردار نبھایا اور یہ شو بہت کامیاب بھی رہا۔ اس شو سے دستبرداری کے بعد حنا خان کو ایک ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لیتے دیکھا گیا اوراب وہ بھارت کے سب سے متنازعہ ترین ریالٹی شو بگ باس سیزن 11 کاحصہ ہیں۔

بگ باس سیزن 11 میں حنا کے داخلے نے ان کی شہرت اور مقبولیت میں مزید اضافہ کردیاہے۔ حنا بیک وقت لوگوں کی سب سے پسندیدہ اور نا پسندیدہ   کنٹسٹنٹ ہیں۔ کئی لوگ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے دفاع کے لئے گھنٹوں بحث کرتے ہیں تاہم ان سے نفرت کرنے والے افراد کی تعداد بھی کم نہیں ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کے بگ باس ہاؤس میں حنا خان ہی سب سے بہترین ڈریسنگ سینس رکھنے والی کنٹسٹنٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بگ باس کنٹسٹنٹس کو پروموشن مہنگی پڑگئی

بگ باس سیزن 11 کے ان تین مہینوں میں حنا خان کو ہستے، روتے، چِلّا تے ہر روپ میں دیکھا گیا ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے تمام جذبات کو باآسانی اپنے چہرے کے تاثرات سے ظاہر کرنے کا فن رکھتی ہیں۔

 آج ہم آپ کو ان تین ماہ کے دوران حنا خان کے وہ تاثرات دکھانے جارہے ہیں جو واٹس ایپ اور فیس بک ایموجیز کی ہوبہو کاپی لگتے ہیں۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

Hina-CryingHina-crying-without-tearHina-Eye-rollHina-ScaresHina-SleepingHina-SmileyHina-smilingHina-Surprise

Thanks to bollywoodlife