Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے روحانی گرو سے ملنے کے بعد زکر برگ فیس بک کے بانی بنے، وزیرِ ریلوے

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2018 10:35am
سائنس

یونین منسٹر پیوش گویل  نےحالیہ تقریب میں بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا بھارت کے روحانی گرو سے تعلقات کے بار ے میں بتایا۔

کافی عرصہ سےروحانیات کی وجہ سے بھارت کے لوگوں کو متحددرکھنے پر انہوں نے کہا کہ فیس بک کے بانی نے سوشل نیٹ ورک کی سائٹ  بھارت میں مبنی ایک روحانی گرو سے ملاقات کرنے کے بعد بنائی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیرِ ریلوے کے یہ الفاظ تھےکہ 'اس وقت زکر برگ  نے ہارورڈ یونیوورسٹی سے اپنی پڑھائی مکمل نہ کی تھی اور وہ  بھارت میں مبنی نیم کارولی بابا کے پاس تشریف لائے تھے  جن کے پاس روحانیات اور معلومات کی طاقت تھی اور اسی وجہ سے مارک زکر برگ اتنی بڑی چیز(فیس بک) کے مالک بنے۔

پیوش گویل کا یہ بھی ماننا ہے کہ  مشہوراسٹیو جابز بھی ایپل کے بانی بننے سے پہلے  بھارت کے گرو سے روحانیات کے سبق لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے بارے میں8 حیران کن حقائق

  جب سے وزیرِ ریلوے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے ٹوئٹر صارفین اپنی رائے پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔  

بشکریہ: اسکوپ شوپ