کپڑوں کے معیار کو جانچنے کیلئے 8 ٹپس
جب آپ نئی چیزیں لینے جاتے ہیں تو قیمت سے پہلے اس چیز کی معیار دیکھتے ہیں جس بات کا اندازہ دکاندار کو بھی ہوتا ہے اور وہ آپ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر آپ کا ایسی چیز لینے پر مجبور کردیتے ہیں جو بظاہر تو اچھی معلوم ہوتی ہے لیکن ایک ہی بار استعمال کرنے پر وہ چیز خراب ہوجاتی ہے۔
آج ہم آپ کو معیاری چیزوں کو پہچاننے کیلئے 8 مفیدٹپس بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے پیسے ضائع کرنے سے بچا سکتے ہیں۔
معیاری کپڑے کی اصل پہچان
خریدنے سے پہلے کسی بھی کپڑے کو کچھ سیکنڈ تک مُرا کر دیکھے، اگر اس کی شکل کسی کاغذ کی طرح اوپر دی گئی تصویر جیسی ہوجائے تو سمجھ لیں کے ایسے کپڑوں پر ایک خاص قسم کے کمیکل کا استعمال کیا گیا ہے کہ جس کی وجہ سے کپڑے کی شکل اچھی معلوم ہوتی ہے۔
کپڑوں میں موجود خالی جگہ
معیاری کپڑوں میں موٹی سلائی لگی ہوئی ہوتی ہے، البتہ اسے جانچنے کیلئے کپڑوں کو تھورا سلائی کی طرف سے کھینچے، اگر سلائی کے درمیان خالی جگہیں زیادہ دکھائی دیں تو سمجھ لے کہ کوئی دکاندار پھر سے آپ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے۔
کپڑوں میں موجود زپ
کوشش کیا کریں کہ ایسے کپڑے خریدے جن میں لوہے کی زپ لگی ہوئی کیونکہ یہ ایک معیاری کپڑے کی علامت ہے جبکہ پلاسٹک کی زپ اچھے کپڑے کی علامت ہے۔
کپڑے کے کنارے
کوئی بھی کپڑا خریدنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کے اس کے کنارے بڑے ہیں یہ چھوٹے ، کیونکہ اگر کنارے چھوٹے ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جعلی یا بُری معیار کا کپڑا ہے۔پینٹ اور اسکرٹ کے کنارے تقریباً 4 سینٹی میٹر لمبے ہونے چاہیے۔
زپ کا سائز
دریس، اسکرٹس یا کسی اور قسم کے کپڑوں میں زپ کی سائز برابر ہونی چاہیے اور دونوں کا رنگ بھی ایک جیسا ہونا چاہیے۔
لیبل پر ہمیشہ توجہ دیں
قدرتی فبرک جیسے کہ روئی، سلک یا اون ،کپڑوں کی اچھی اقسام میں شمار ہوتے ہیں جبکہ 100 فیصد روئی سے بنا ہوا کپڑا ڈھلنے کی بعد جلد ہی خراب ہوجاتا ہے۔
سلائی اور دھاگے کا رنگ ایک جیسا ہونا چاہیے
کپڑے خریدنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیا کریں کے کپڑے کی سلائی اور سلائی کیے گئے دھاگے کا رنگ ایک جیسا ہے یہ مختلف، اگر ایک جیسا ہو تو سمجھ لے کہ آپ کا چناؤ ٹھیک ہے اور اگر رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہوتا سمجھ لے کہ وہ کپڑے جلدی میں بنایا گیا ہے۔
بٹن اور بٹن ہولڈ کا خاص خیال رکھیں
جب کپڑے بنانے والا نقلی یا بُری معیار کی اشیاء بنانے میں مصروف ہوتا ہے تو وہ چھوٹی چھوٹی باریکیوں پر نظر نہیں رکھتا۔ اسی وجہ سے کپڑے میں موجود بٹن اور بٹن ہولڈ پر ضرور نظر رکھیں کہ کیا اس میں ٹھیک سے چھید ہوا ہے کہ نہیں۔
Comments are closed on this story.