پاکستانی فیملیز کی 14دلچسپ اور مزاحیہ عادتیں
کسی بھی ملک یا قوم کے تہذیب وتمدن کا اندازہ اس ملک میں بسنے والے لوگوں کی روایات، مذہب، زبان، خیالات، عقائد، اخلاقیات،رسومات اور کام کرنے کے طریقوں سے لگایا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں زیادہ تر لوگ جوائنٹ فیملی سسٹم کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ باہر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا ۔ وہاں لوگ شادی کے بعد الگ رہنا پسند کرتے ہیں۔
پاکستانی فیملیز کی بہت سی عادتیں ایک دوسرے سے مشابہت رکھتی ہیں،پھر چاہے ان کا تعلق پاکستان کے کسی بھی صوبے سے ہو۔یہ عادتیں دلچسپ اور مزاحیہ تو ہوتی ہی ہیں،لیکن کبھی کبھی دوسروں کے لیے پریشان کن ثابت ہوسکتی ہیں۔
آج ہم آپ کو پاکستانی فیملیز میں پائی جانے والی ایسی ہی 14دلچسپ خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے۔ جن سے آپ بھی ضرور متفق ہوں گے۔
٭ کسی بھی چیز کو صاف کرنے کے لئے ہمیشہ گندہ کپڑا استعمال کرنا۔
٭ اچھے ڈنر سیٹ کا استعمال صرف خاص مہمانوں کے آنے پر کرنا۔
٭ مہمانوں کے جانے کے بعد کھانے پر ٹوٹ پڑنا۔
٭پاکستانیوں کو جب بھوک لگتی ہے تو یہ اپنے پیٹ کے علاوہ کسی کی نہیں سنتے۔
٭ بہنیں اپنے نئے کھانوں کا تجربہ ہمیشہ بھائیوں پر ہی کرتی ہیں۔
٭ بچے ہمیشہ اسی وقت کوئی شرارت کرتے ہیں جب ان سے شرافت کا مظاہرہ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
٭عورتیں دنیا جہاں کی باتیں فون پر کرتی ہیں۔
٭ جس دن گھر میں بریانی پکائی جائے اسےایک خاص دن تصور کیا جاتا ہے۔
٭ گھر کے کچھ افراد کو کریلے بہت پسند ہوتے ہیں جبکہ کچھ کو بالکل پسند نہیں ہوتے۔
٭ مائیں اپنے بچوں کا مقابلہ دوسرے بچوں سے کرتی ہیں ،اور انہیں ڈانٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
٭ ہر گھر میں بہت سے مارننگ شوز دیکھے جاتے ہیں،اور لوگ انہیں بار بار دیکھ کر تھکتے بھی نہیں۔
٭ ساری ضروری باتیں مہمانوں کے جاتے وقت ہی یاد آتی ہیں۔
٭ دنیا جہاں کی برائیاں کر کے یہ کہا جاتا ہے کہ چھوڑو ہمیں اس سے کیا لینا۔
٭ بچوں کا ڈاکٹر کے پاس جا کر ہمیشہ یہ کہنا کہ بیماری کے بارےمیں امی بتائیں گی۔
Comments are closed on this story.