ذہنی بیماری کے باعث جان گنوانے والی 6 معروف شخصیات
جب دماغ کسی بیماری سے متاثر ہوتا ہے تو ڈیمنشیا الحق ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس کا تعلق عمر بڑھنے سے نہیں ہے۔ ڈیمنشیا ہر کسی کو مختلف طریقے سے متاثر کرتا ہے اور کئی قسم کی عالمات کا سبب بن سکتا ہے۔ ان میں یاداشت، سوچ، توجہ اور زبان کے ساتھ مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ لوگ گھبرا ہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں یا انہیں معامالت کو درست سمجھنے کیلئے بہت مشکل پیش آ سکتی ہے۔ ڈیمنشیا مزاج یا جذبات میں بھی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے اور کسی کے رویہ یا برتاؤ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
آئیں آج ہم آپ کو چند ایسے مشہور شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا انتقال ڈیمنشیا کی بیماری کے باعث واقعہ ہوئی۔
رابن ویلیمز
لیووی باڈی ڈیمینشیا (ڈی ایل بی) کی بیماری کی وجہ سے سب کے پسندیدہ کامیڈین اور اداکار رابن ویلیمزکی موت واقع ہوئی۔ سائنٹیفک امریکن کی ریسرچ کے مطابق ویلیمز پرکنسن کی بیماری سے دوچار تھے جس کے چند مہینے بعد ان کی موت ہوگئی۔ البتہ ڈی ایل بی کی بیماری ان کے دماغ میں پوسٹ مارٹم کے بعد دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
انرجی سیورز کینسر اور دیگر ذہنی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں
مارگاریٹ تھیچر
انگلینڈ کی سابق وزیر اعظم، مارگاریٹ تھیچر اپنے بوڑھاپے میں ڈیمنشیا کی بیماری سے لڑ رہی تھیں۔ 2013 میں انتقال ہونے کے بعد ان کی بیٹی کیرول نے ان کی یاد میں ایک اقتباس لکھا اورٹیلی گراف کو بتایا کہ 'میری والدہ جب اپنے یاداشت اور الفاظوں کو ٹھیک سے بولنے میں جدودجہد کررہی ہوتی تھیں جو میں انہیں دیکھ کر کرسی سے گر جاتی تھی، مجھے یقین نہیں آتا تھا'۔
ارنی لوپز
ارنی لوپز 1960 اور 1970 کے معروف باکسر رہ چکے ہیں۔ باکسر کو گھر سے دور کسی اورجگہ پایا گیا جہاں وہ بغیر چھت کے رہ رہے تھے، پولیس کی مدد سے لوپز کے والدین نے انھیں ڈھونڈ نکالا لیکن ایل اے کی رپورٹ کے مطابق ارنی 2009 میں ڈیمنشیا کی بیماری سے دوچار انتقال کرگئے۔
ڈیوڈ کاسیڈی
سال 2017 کے شروع میں ہی ڈیوڈ نے یہ بات ظاہر کردی تھی کہ وہ زہنی بیماری ڈیمنشیا سے لڑ رہے ہیں۔ اداکار 'دی پارٹریج فیملی ' امریکی شو کی وجہ سے مانے جاتے ہیں۔ کاسیڈی وہ اکیلے شخص نہیں تھے جنہیں یہ بیماری تھی اس سے پہلے ان کی والدہ اور دادا کو بھی یہ بیماری ہوچکی تھی۔ اداکار نے پیوپل میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ'میں اپنے کام اور اپنی ذات پر توجہ دینے چاہتا ہوں، میں اپنی زندگی میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ اسے خوشی سے جینا چاہتا ہوں'
نورمن روک ویل
بیسویں صدی کے مشہور امریکی پینٹر، نورمن روک ویل 84 سال کی عمر میں ڈیمنشیا کی بیماری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے پینٹنگ کرنا چھوڑ دی۔ نیو یارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق 'بیماری سے دوچار روک ویل اپنے اسٹوڈیو میں بیٹھے کلاسیکل گانے سنتے رہتے تھے اور اپنے بال بناتے رہتے تھے۔'
اسپارکی اینڈرسن
اسپارکی اینڈرسن ایک مشہور بیس بال لیگ کے کامیاب مینیجر رہ چکے ہیں۔رینکر کی رپورٹ کے مطابق وہ پہلے مینیجر تھے جن کی سربراہی میں ٹیم نے ورلڈ سیریز جیتی جبکہ نیو یارک ٹائمز کے مطابق 2010 میں اینڈرسن کیلی فورنیا میں واقعہ اپنے گھر میں ڈیمنشیا کی بیماری سے دوچار انتقال کرگئے۔
Comments are closed on this story.