Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

ہریتک روشن کے کیریئر کی 9 بڑی فلاپ فلمیں

شائع 09 جنوری 2018 08:02am

main1

ہریتک روشن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کہو نا پیار ہے' سے کیا۔ ان 18 برسوں میں انہوں نے بولی وڈ کو ایک سے ایک کامیاب فلم دی، تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کچھ فلاپ فلموں کا بھی حصہ رہے۔

آج ہم آپ کو ڈانس مووز اور لُکس کی وجہ سے شہرت رکھنے والے مشہور بولی وڈ اداکار ہریتک روشن کی 9 بڑی فلاپ فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

یادیں

Related image

فلم 'یادیں' سبھاش گھئی کے ساتھ ہریتک کی پہلی فلم تھی، اس فلم میں مرکزی کردار ہریتک، کرینہ اور جیکی شروف نے ادا کیا۔ یہ ایک فیملی فلم تھی مگر باکس آفس پر کچھ خاص کارنامہ نہ دکھا سکی۔

نہ تم جانو نہ ہم

Image result for na tum jano na hum movie

یہ فلم ہریتک روشن، عیشا دیول اور سیف علی خان کے لَو ٹرائی اینگل پر مبنی تھی۔ صرف 8.60 کروڑ کی کمائی کے ساتھ اس فلم کو جلد ہی بھلا دیا گیا۔

مجھ سے دوستی کروگی

Related image

یہ فلم بھی لَو ٹرائی اینگل پر مبنی تھی، اس فلم نے ہریتک کے ہمراہ رانی مکھرجی اور کرینہ کپور جیسے بڑے ناموں کے باوجود ناظرین کی توجہ حاصل نہ کی اور بری طرح فلاپ ہوگئی۔

موہن جو دڑو

Related image

سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'موہن جو دڑو' سے خاصی امیدیں تھیں، کیونکہ اس فلم کو کافی بھاری بجٹ کے عوض بنایا گیا تھا۔ تاہم آج تک کی یہ ہریتک کی سب سے ناکام فلم ثابت ہوئی۔

میں پریم کی دیوانی ہوں

Related image

یہ فلم ریلیز کے بعد خاصی مشہور رہی تاہم صرف 17 کروڑ کا ہی بزنس کرسکی۔ یہ کمائی امیدوں کے بر خلاف ثابت ہوئی۔

لکش

Image result for lakshya

فلم 'لکش' میں ہریتک نے اپنے کیریئر کے بہترین کرداروں میں سے ایک کردار نبھایا۔ لیکن باکس آفس پر اس کی کارکردگی بھی خاصی مایوس کن رہی۔

کائٹس

Related image

ہریتک روشن کی فلم 'کائٹس' میں میکسیکن اداکارہ باربرا موری بھی جلوہ گر ہوئیں۔ فلم کو انگریزی اور ہندی دونوں میں ہی بنایا گیا لیکن پھر بھی یہ فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول نہ کرسکی۔ یہ بھی ایک بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔

گزارش

Image result for guzarish movie

فلم 'گزارش' میں ہریتک روشن نے ایک مفلوج شخص کا کردار ادا کیا، سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھائی۔

فزا

Image result for fiza movie

ہریتک روشن نے فلم 'فزا' میں شاندار اداکاری کی، ساتھ ہی اس میں جیا بچن اور کرشمہ کپور جیسے بڑے نام بھی شامل تھے۔ لیکن پھر بھی اس کی مجموعی آمدنی خاصی کم رہی۔

Thanks to filmipop