امریکہ : سخت سردی کی وجہ سے شارکس اور کچھوے بھی جمنا شروع ہوگئے
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ امریکا اور کینیڈا میں فلحال کافی ٹھنڈ ہے اور خبروں میں تو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اب تک امریکادنیا میں سب سے زیادہ ٹھنڈ کا ریکارڈ تور چکی ہے جس نے تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
امریکا میں موسم اس وقت منفی 41 ڈگری سے بھی کم ہے اور دنیا بھر سے لوگ وہاں کی تصاویر دیکھ کر خوش ہوتے ہیں البتہ وہاں کے لوگ ہی جان سکتے ہیں کہ انہیں کن کن مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکا کی ٹھنڈ نے نہ ہی صرف لوگوں کو متاثر کیا ہے بلکہ اتنے کم درجہ حرارت کی وجہ سے جانور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ سی این این کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست ماسا چوسٹس کے کیپ کوڈ بے سمندرکی سطح پر ٹھریشر شرک کو مرا ہوا پایا گیا۔
اٹلانٹک وائٹ شارک کے حفظان صحت کا کہنا ہے کہ 'ٹھنڈ کے صدمے کی وجہ سے بدھ کو دو تھریشر شارک مری ہوئی پائیں گئی'
دیکھیں تصاویر
یہاں تک کہ صرف شارکس نہیں بلکہ ٹھنڈ کی صورتحال سے سمندری کچھوے بھی متاثر ہوتے ہوئے دکھائی دیے۔
دی نیشنل اوشین اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریٹر(این او اے اے) کے مطابق انہوں نے گیلوسٹن آئی لینڈ سے درجن کی مقدار میں سمندرے کچھؤں کو بچایا گیا اور ان کی صحت یابی کیلئے ان کا فوراً علاج کروایا گیا۔
لگتا ہے سخت سردی کی وجہ سے سمندری زندگی کافی مشکلات سے دوچار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سردی جلد سے جلد ختم ہوجائے۔
Comments are closed on this story.