Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

سندھ میں دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع

شائع 07 جنوری 2018 10:10am

Untitled-1

کراچی: سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔  پیس میکر سے ہاتھوں کی کپکپاہٹ کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

فی الحال 2 مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگائے جارہے ہیں جن کی مدد سے ہاتھوں کی کپکپاہٹ کو ریموٹ کنٹرول کے زریعےقابو کیاجاسکے گا۔

پیس میکر سے ڈپریشن سمیت دماغی امراض کا علاج ممکن ہوگا۔

پیچیدہ نوعیت کے اس آپریشن میں چینی ماہرین معاونت کررہے ہیں جبکہ پیس میکر نیوروسرجن پروفیسر ستار کی سربراہی میں لگائے جارہے ہیں۔