Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تصویر میں چُھپا ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے خاموش پیغام

شائع 07 جنوری 2018 09:50am

Untitled-1

نیویارک: پاک امریکا تعلقات پر نیویارک ٹائمز کا خصوصی اداریہ،  اداریے میں امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی تصویر منسلک کی گئی، جس میں ڈالر اور پاکستانی پرچم کےچاند تارے کو ملاکر ایک تالا بنایا گیا ہے.

 یہ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ پاکستان  کیخلاف محاذ امریکا کے لیے نقصان دہ ہے، جبکہ دنیا پر حکمرانی کیلئے جارج واشنگٹن کی آنکھ سے دیکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے پر جارج واشنگٹن کی تصویر لگا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاموش پیغام دے دیا، جارحانہ مزاج امریکی صدر ٹرمپ کو  باور کرایا گیا کہ اگر دنیا کو دیکھنا ہے تو امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی آنکھ سے دیکھا جائے۔ 

تصویر میں چاند اور تارے کی موجودگی  ڈونلڈ ٹرمپ کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ انتہائی ضروری ہے، ہٹ دھرمی چھوڑو اور پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرو، ایسا نہ ہو کہ اتحادی کی طرف اٹھائی گئی غلیل سے کہیں اپنی آنکھ ہی نہ پھوٹ جائے۔ 

جارج واشنگٹن کے کہے الفاظ ڈونلڈ ٹرمپ پر مکمل فٹ آتے ہیں کہ امریکی لیڈروں کو جذبات کا اسیر نہیں ہونا چاہیے۔ 

نیویارک ٹائمز کے ادارے کی تصویر کچھ نہ کہتے ہوئے بھی سب کچھ کہہ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ، دنیا کو دیکھنا ہے تو جارج واشنگٹن کی آنکھ سے دیکھو،  جو مسلمانوں کے ساتھ چلنے پر یقین رکھتے تھے ، جس کی اولین مثال یہ ہےکہ امریکا کی آزادی کے بعد فوج کی کمان مسلمان جرنیل کے سپرد کردی گئی تھی۔جنہوں نے امریکی پارلیمنٹ کا ممبر بننے اور کسی بھی سرکاری نوکری کیلئے مذہب کی بندش نہیں رکھی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ ، دنیا کو دیکھنا ہے تو جارج واشنگٹن کی آنکھ سے دیکھو،   جنہوں نے کہا تھا کہ لوگوں پر چیخنے چلانے کے بجائے خاموش مذاکرات ہمیشہ ترجیح ہونا چاہئیں۔