دمہ کے علاج کیلئے 7 گھریلوں آزمودہ ٹوٹکے
استھما(دمہ) ایک ایسا مرض ہے جس سے دنیا بھر میں تقریباً235ملین لوگ متاثر ہوتے ہیں ، بار بار سانس کا اکھڑنا اور گھبراہٹ اس مرض کی بنیا دی علامات ہیں ۔استھما ایک خطرناک مرض ہے جسے چند احتیاطی تدابیر یا گھریلو ٹوٹکے کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس بیماری کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔
آئیں آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلوں ٹوٹکے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے دمہ کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔
پیاس
پیاس اپنی اینٹی انفلامیٹوری خاصیت کی وجہ سے مانے جاتے ہیں جو سانس لینے والی نالی کو صاف کرتا ہے۔ اسی لئے کوشش کریں کے کچی پیاس کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
لیموں
اپنے ذائقہ کے مطابق آدھے لیموں کے جوس کو پانی کے گلاس میں نچور کر اس میں کچھ شکر ملالیں۔ اس مرکب کا روزانہ استعمال کرکے دمہ کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
لیونڈر کا تیل
گرم پانی کے کپ میں 5 سے 6 قطرے لیونڈر کے تیل کا ملائیں اور 10 سے 15 منٹ تک اس کی بھانپ لیں۔
شہد
دمہ کو ختم کرنے کیلئے شہد ایک قدرتی ٹوٹکا ہے۔ سونے سے قبل شہد کی ایک چمچ دار چینی کے ساتھ ملا کر پی لیں جو آپ کے گلے سے بلغم ختم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں آپ سکون کی نیند سوتے ہیں۔
ادرک
ادرک کا چھوٹا سے ٹکڑا لے کر اسے گرم پانی میں ڈال دیں اور 5 منٹ تک اس کے پانی کو رسنے دیں اور پھر ٹھنڈا کرکے اسے پی لیں۔
لہسن
لہسن کی تین چار گھٹیا لے کر اسے آدھے کپ دودھ مین گرم کرلیں۔ جس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں جس کے بعد آپ اس مرکب کو پی سکتے ہیں۔ یہ عمل آپ کے پھیپھڑوں میں بھیڑ ختم ہوجاتی ہے جو کہ دمہ کی بیماری میں مبتلا ہونے کا پہلا اسٹیج ہوتا ہے۔
کافی
کافی پینا ایک آسان عمل ہے جو دمہ کے علاج کیلئے مفید ہے۔ ایک گرم کپ کافی کا پینے سے آپ کو سکون ملتا ہے اور ہوا کی نالی صاف ہوتی ہے جس کی مدد سے آپ آسانی سے سانس لے سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.