Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

خلاء میں اب تک کتنے لوگوں کی موت واقع ہوئی؟

شائع 04 جنوری 2018 11:06am

12

کیا آپ جانتے ہیں کہ خلاء میں کتنے لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے؟ خلاء اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ ہے اور خلاء زمین سے کتنی اونچائی پر ہے؟

اب تک خلاء میں اسپیس فلائٹس کے دوران اٹھارہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔خلاء کی شروعات زمین کی سمندری سطح سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوتی ہے،جسے 'کارمن لائن' کہا جاتا ہے۔

اس لئےتکنیکی طور پر اب تک صرف 3 لوگوں نے ہی خلاء میں جان دی ہے۔

یہاں ہم آپ کو ان اٹھارہ میں سے تین لوگوں  کے بارے میں بتائیں گے جو اسپیس فلائٹس کے دوران خلاء میں انتقال کر گئے تھے۔

ولادسلو والکو، وکٹر پیٹسیو، جیورجی ڈوبرووُلسکی یہ وہ تین لوگ تھے جو خلاء میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ تینوں لوگ سوویت  Cosmonautsتھے اور سویوز الیون کے کریو مین تھے۔سویوز الیون دنیا کا پہلا انسانوں  پر مشتمل ایک اسپیس مشن تھا جس کا مقصد خلاء میں موجود سیلیوٹ ون اسپیس اسٹیشن پہنچنا تھا۔

یہ تینوں کریو مین   7 جون 1971 کو اسپیس اسٹیشن  سے خلاء میں جانے کے لئے روانہ ہوئے تھے،اور22 دن بعد  30 جون کو واپسی کیلئے روانہ ہوئے۔پر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کا یہ مشن ایک تباہی کی نظر ہوگیا، جب واپسی کے دوران ان کا سانس لینے کیلئے بنایا گیا وینٹی لیشن وال پھٹ گیا، جس کے باعث تینوں کریو مین کا کیپسول ڈی پریشرائز ہوگیا اور چالیس سیکنڈ کے اندر ہی پریشر کھونے کی وجہ سے تینوں کی موت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ زمین سے تقریباً 168 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا تھا، جو خلاء میں ہونے والی موت کا دور  دراز ترین علاقہ ہے۔