ایشوریا رائے میری ماں ہیں،29 سالہ نوجوان کا دعوی
ایشوریا رائے بچن ہمیشہ سے اپنی خوبصورتی اور اچھی کارگردگی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتی آئی ہیں لیکن حال ہی میں وہ ایک نئے تنازعہ میں کھینچی جاتی ہوئی دکھائی دی گئی ہیں۔
آندرا پردیش کے ایک نوجوان سنگیت کمار کا یہ دعوی ہے کہ بولی وڈ کی مشہور ادکارہ ان کی ماں ہیں۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ 1988 میں لندن میں پیدا ہوئے اور ایشوریا رائے کے والدین ورندا رائے اور کرشنہ راج رائے نے انہیں2 سال تک بڑا کیا جس کے بعد سنگیت کو ان کے والد ادیویلو ریڈی ویشاکھ پتنم لے آئیں اور تب سے وہ وہی رہتے ہیں۔
ایک حیران کن بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ماں یعنی ایشوریا رائے سے 27 سال سے الگ ہیں اور اب وہ اپنی ماں کے ساتھ واپس رہنا چاہتے ہیں۔
انتیس سالہ نوجوان کے پاس ایشوریا رائے کو اپنی ماں ثابت کرنے کیلئے کوئی کاغذات موجود نہیں ہیں بلکہ نوجوان یہ دعوی کرتے ہیں کہ تمام کاغذات ان کے گھروالوں نے تباہ کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک حیرات انگیز بیان دیتے ہوئے سنگیت کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے فلحال ابھیشیک بچن کےساتھ نہیں بلکہ اکیلے زندگی گزار رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.