Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمارٹ فون چارج کرنے کے6 صحیح طریقے

شائع 03 جنوری 2018 10:20am
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں اسمارٹ فون کی بیٹری کو صحت یاب کیسے رکھا جاتا ہے؟ یقیناً نہیں بلکہ آپ ایسے عمل اختیار کرتے ہیں جس سے فون کی بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ ہمیں کیسے فون چارج کرنا چاہیے اور کیسے نہیں۔

موقع ملنے پر فون فوری چارج کرلیں

فون چارج کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی آپ کو موقع ملے اسے چارج کرلے چاہے تھوڑی دیر کیلئے ہی۔ بیٹری یونیورسٹی کے مطابق  وقفے وقفے سے فون چارج کرنے والے عمل سے اسمارٹ فون کی بیٹری کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

آخر تک فون کے استعمال نہ کیا جائے

بیٹری یونیورسٹی کے مطابق  اسمارٹ فون کا استعمال اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی بیٹری ختم نہ ہوجائے، کیونکہ اس عادت کی وجہ سے آپ کے فون کی بیٹری خراب ہوسکتی ہے۔

بیٹری کی مخصوص  رینج کا خیال رکھیں

آپ کے اسمارٹ فون  کے اندر موجود لیٹھیم آئن  کی عمر اس وقت زیادہ ہوگی جب آپ کم از کم اپنے فون کو ہمیشہ 65 سے 75 فیصد چارج رکھیں گے ۔ لیکن ایسا نہ ہونے کی صورت میں فون کو ضرور 45 سے75 فیصد تو چارج ضرور رکھیں۔ اس کے علاوہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ زیادہ استعمال کی وجہ سے فون کی بیٹری اتنے فیصد تک نہیں پہنچ پاتی ایسی صورتحال میں 25 فیصد بھی اگر بیٹری ہو تو اس سے فون کو زیادہ نقصان نہیں پہنچتا۔

پوری بیٹری کبھی چارج نہ کریں

فون کی بیٹری کو 25 فیصد سے پورے 100 فیصد تک چارج نہ کریں کیونکہ اس عمل سے آپ کے فون کی بیٹری متاثر ہوتی ہے اور وہ کم چلنے لگتی ہے اور صرف 25 فیصد ہی نہیں بلکہ کسی بھی فیصد سےفون کو کبھی بھی پورا چارج نہ کریں ۔

پوری رات فون چارجنگ پر نہ لگائیں

اس متعلق بہت سی بحث و مباحثہ  سامنے آچکی ہیں لیکن بیٹری یونیورسٹی کے مطابق جب  فون 100 فیصد چارج کرنا ہی بیٹری کیلئے بُرے ثابت ہوتا ہے تو پوری رات فون چارجنگ پر لگانا والا عمل بیٹری کو کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اسی لئے کوشش کی جائے کہ فون کو بوری رات چارجنگ پر نہیں لگایا جائے۔

فون کو 100 فیصد چارج کرنے کے بعد اسے ضرور نکال لیں۔

بشکریہ: بزنس انسائدار