سونڈ کے ساتھ پیدا ہونی والی بچی کو بھگوان کی بیوی مان لیا گیا
علی گڑھ سے ایک پیدا ہونے والی بچی نے سب کو اپنی توجہ کا مرکز بنالیا کیونکہ بچی کی پیدائش سونڈھ کے ساتھ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ اس بچی سے ملنے آرہے ہیں اور اس کی پوجہ کررہے ہیں۔
جمعرات کے دن پیدا ہونے والی اس بچی کی آنکھوں کے درمیان ایک گول ابھار ہیں جسے لوگ بھگوان کی سونڈ سمجھ رہے ہیں۔ جیسے ہی لوگوں میں یہ بات پھیلنا شروع ہوئی ہر ہندو سے تعلق رکھنے والے خاندان بچی سے ملنے جا پہنچے صرف یہی نہیں بلکہ لوگوں نے 'بھگوان گنپتی' جس کا مطلب ہے کہ 'بھگوان گنیش کی بیوی'۔ جبکہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹھی اولاد ان کیلئے اچھی قسمت لائے گی۔
جہاں لوگوں کا یہ ماننا ہے وہیں ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ آلودگی کے بڑھنے اور غذائیت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے جنسی میوٹیشن کی خرابی کے باعث بچی کی آنکھوں کے درمیان یہ گول ابھار دیکھنے کو ملا ہے۔
Comments are closed on this story.