Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ فارماسیوٹیکل دوائیں جو آپ کی صحت برباد کر سکتی ہیں

شائع 02 جنوری 2018 06:02am

Untitled-1

ہماری دنیا جراثیم اور بیماریوں سے بھری پڑی ہے، جن سے بچنے کیلئے ہم فارما سیوٹیکل ( دوائی بنانے والی) کمپنیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

سائنس دان دن رات نئی دواؤں کو ایجاد کرنے میں لگے رہتے ہیں تاکہ ہم لوگ صحت مند رہ سکیں۔ زیادہ تر دوائیاں ہمارے جسم کیلئے فائدہ مند ہوتی ہیں لیکن کچھ دوائیں ایسی بھی ہیں جو خطرناک حد تک نقصان پنچا سکتی ہیں، اس کے باوجود ہمیں ان کو استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

 فارماسیوٹیکل انڈسٹری دنیا کی سب سے طاقتور صنعت ہے۔ یہ  انڈسٹری اس بات پر پورا کنٹرول رکھتی ہے کہ دنیا میں کونسی دوا بنائی جاسکتی ہے اور کونسی پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

ادویات کی اصطلاح میں مغربی ادویات بیماری کی جڑ کو ختم کرنے کے بجائے اس کی نشانیوں کو وقتی طور پر ختم کرتی ہیں۔ اگر آپ کو درد ہے تو دوا آ0پ کے درد کو ختم کرے گی اس کی وجہ کو نہیں۔

جبکہ کچھ دواؤں کے خطرناک سائیڈ ایفیکٹس بھی ہوتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی ہی پانچ خطرناک فارماسیوٹیکل ڈرگز کے بارے میں بتا رہے ہیں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔

٭ Proton Pump Inhibitors

pharmaceutical drugs

اگر آپ PPI  سے ناواقف ہیں تو جان لیں کہ یہ دوا معدے کی دیوار میں موجود اینزائمز کو روک کر تیزابیت کو بننے سے روکتی ہے۔ بہت سے کیسسز میں یہ ایسڈ السر کو پیدا ہونے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ PPI گردوں کی بیماری، ڈیمینشیااور دل کے دورے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔  اس لئے اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور اس کے سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں بات کرلیں۔

٭ Prednisone

pharmaceutical drugs

یہ دوا سوزش کو تیزی سے ختم کرنے والے اسٹیرائیڈ پر مبنی ہوتی ہے۔ اگر آُ کسی کو جاتے ہیں جو لوپس نامی جلدی بیماری یا ریوماٹوئیڈ آرتھرائٹس میں مبتلا ہو تو وہ ضرور اس دوا کا استعمال کررہا ہوگا۔ یہ دوا مدافعتی نظام کو دباکر اسے خود پر ہونے والی بیماریوں پر حملہ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے ہمارا جسم دیگر بیماریوں کیلئے ایک کھلی دعوات بن جاتا ہے۔ اس کے سائیڈ ایفیکٹس میں انسومنیا، سردرد، مزاج میں تبدیلی اور چکر آنا شامل ہیں۔ سوزش کو ختم کرنے کیلئے اور بھی قدرتی طریقے موجود ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ اس لئے داکٹر سے مشورہ کریں اور انس ے قدرتی طریقوں کے بارے میں پوچھیں۔

٭ Statins

pharmaceutical drugs

یہ دوا عموماً کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے استمال کی جاتی ہے۔ اگر اسے مختصر عرصے کیلئے استعمال کیا جائے تو آپ پٹھوں کے درد، انسومنیا اور متلی کا باعث بنتی ہے، لیکن اگر اسے لمبے عرصے کیلئے استعمال کیا جائے تو اس کے نقصانات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔ اس دوا کا طویل استعمال CoQ10 انزائمز کا خاتمہ کردیتا ہے جو آپ طاقت فراہم کرتا ہے اور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس کے بنا دل کے ہونے والے نقصان کو پوری طرح ٹھیک نہیں کیا جاسکتا اور آپ دل کے دورے سے بھی نہیں بچ سکتے۔

٭ Antidepressant

pharmaceutical drugs

یہ مانع افسردگی کیلئے دی جانے والی دوا ہے، زیادہ تر لوگوں پر اس دوا کا کوئی اثردار فائدہ نہیں ہوتا، الٹا یہ دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے۔ پروزیک جیسی اینٹی ڈپریسینٹ دوائیں سیروٹونن لیول کو بڑھاتی ہیں۔ جس کے باعث زیادہ تر لوگ نفسیاتی مسئل کو شکار ہوجاتے ہیں۔

٭ Opioids

یہ ایک درد کش دوا ہے جو درد کو فوراً ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیکن یہ دوا دائمی درد کیلئے کارگر نہیں ہے۔ لوگ اس کے عادی ہوجاتے ہیں اور اسے نشے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جو کئی جسمانی مسائل کا باعث بنتا ہے۔

بشکریہ providr.com