Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کی 5 حیران کن اور جدید ایجادات Leonardo Da'Vinci

شائع 01 جنوری 2018 08:00am

Untitled-1

پندرہویں صدی کہ مشہور مؤجد ، انجینئر اور آرٹسٹ  لیونارڈو ڈا ونشی نے مستقبل کی ایجادات کے  بہت سےنظریات پیش کیے، جو ان کے جانے کے سینکڑوں سال بعد تک ایجاد نہ ہوئے۔

 لیونارڈو کا شمار اس وقت کے ذہین ترین لوگوں میں ہوتا تھا،جو  کئی شعبہ جات میں مہارت رکھتے تھے۔انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت نئی ایجادات کے نظریات کو تخلیق کرنے میں صرف کیا،ان میں سے کچھ ملٹری ، کچھ تھیٹر  اور کچھ فلائنگ مشین کے حوالے سے تھے۔

لیونارڈو  نے بہت سی حیران کن ایجادات کیں ،یہاں ہم آپ کو ان کی  پانچ مشہور ایجادات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

٭مشین گن

leonardo da vinci inventions Leonard_da_Vinci´s_organ_gun

لیونار ڈو نے مختلف اقسام کی 33 بندوقوں کو ایک ساتھ جمع کرکے  ایک بہت بڑی بندوق بنائی جو ایک کے بعد ایک فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔ اس  کی تین قطاریں تھیں ،ہر قطار میں 11 بندوقیں تھیں جو ایک ساتھ فائر کرتی تھیں۔جب ایک قطار فائر کرلیتی تھی تو دوسری قطار خود بخود لوڈ ہوجاتی اسی طرح جب دوسری قطار فائر کرلیتی تو تیسری قطار لوڈ ہوجاتی ۔اس مشین کے اطراف میں دو پہیے لگے تھے تاکہ اسے با آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکے۔یہ ایک بہت ہی کمال کا نظریہ تھا لیکن اس کی تخلیق کبھی نہیں ہوئی۔اس کا مقصد ایک ایسا اسلحہ بنانا تھا جو بغیر رکے ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

٭ با ل بیئرنگ (لوہے کے چھوٹے چھرّے)

https://youtu.be/FAfjUpaQiSQ

بال بیئرنگ  بھی لیونارڈو کی مشہور ایجادات میں سے ایک ہے۔یہ چھوٹی سی میٹل بال دیکھنے میں زیادہ انقلابی نہیں لگتی ،لیکن دور جدید کی بہت سی ڈیوائسز اس پر انحصار کرتی ہیں۔اگر بال بئیرنگ نہ ہوتے تو ہم جدید دور کے  تہذیبی تقاضوں کو پورا کرنے میں پیچھے رہ جاتے۔اس عظیم ایجاد کی ڈرائنگ لیونارڈو کی نوٹ بک سے برآمد ہوئی تھی۔

٭ پیراشوٹ

Leonardo da vinci inventions

جب تک آپ یہ نہیں جانتے کہ پیراشوٹ کو لیونارڈو نے ایجاد کیا ہے آپ اس کو تاریخ کی مشہور ایجادات میں شامل نہیں کر سکتے۔ پیراشوٹ کو ایجا د کرنے کے پیچھے لیونارڈو کا مقصد یہ تھا کہ  لوگوں کو اونچائی سے نیچے آنے میں کبھی کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

٭ آٹو میٹون

Leonardo da vinci inventions -Robot3

لیو نارڈو نے ایک روبورٹ تیار کیا جسے دنیا کا سب سے پہلا روبورٹ مانا جاتا ہے۔اس نے ایک خا ص قسم کا آرمر سوٹ تیار کیا ،جو خود حرکت کر سکتا تھا۔یہ ایک ایسا روبورٹ تھا جو خود بخود اُٹھ سکتا تھا ،بیٹھ سکتا تھا اور اپنے ہاتھوں کو استعمال کر سکتا تھا۔انہوں نے نہ صرف روبوٹک  نائٹ ایجاد کیا بلکہ ایک روبوٹک شیر بھی ایجادکیا۔

٭ اورنی تھوپٹر

leonardo da vinci inventions Skybird

یہ ایک جدید ڈیزائن تھا ،لیونارڈو کو امید تھی کہ یہ ہمیں پرندوں کی طرح اُڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔یہ ایک لکڑی کی بنی ہوئی بڑی سی چیز تھی جسے ہم اپنے ساتھ جوڑ کر اسےپروں کے طور پر استعمال کر سکتے تھے۔یہ پر لکڑی کے بنے ہوئے اور بہت بڑے ہوتے تھے،اور اس کا استعمال ہمیں ہوا میں رکھ سکتا تھا۔ یہ آئیڈیا سننے میں اور نظریاتی طور پر تو کارگر تھا لیکن اس کی ایک خرابی یہ تھی کہ اس میں ٹیک آف کرنے کی صلاحیت نہیں تھی۔