Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میک اپ کمپنی نے نئی نیوٹیلا لپسٹک بنالی

شائع 28 دسمبر 2017 06:49pm

Untitled-1

نیوٹیلا  کھانے کے شوقین لوگوں کیلئے ایک نئی خوشخبری کیونکہ اب انہیں نیوٹیلا کا ذائقہ صرف صبح سویرے ہی نہیں بلکہ پورےدن دستیاب ہوسکتا ہے۔

نئی  ترقی کے مطابق  اب  آپ نیوٹیلا کو اپنے ہونٹوں پرزائقہ دار  میک  اپ  لائن کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔

جی ہاں! ایک کوسمٹک کمپنی بیوٹی بیکری نے  چاکلیٹ نیوٹیلا کو لپسٹک میں تبدیل کردیا جو چار الگ رنگوں میں دستیاب ہے، نیوڈی-ٹی، اسکینی ڈپ،برٹھ ڈے  سوٹ اور بیک اِٹ نیکیڈ۔

بیوٹی بیکری کے مطابق نیوٹیلا لپسٹک  کے باکس کی قیمت 45 یورو ہے۔ یہ  لپسٹک ہونٹوں کو کریمی رنگ دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ نیوٹیلا کا زائقہ بھی آتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ لپسٹک سبزی خور لوگوں کیلئے بھی ہے اور واٹر پروف بھی ہے۔

بشکریہ:deccan chronicle