Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آٹھ بولی وڈ اسٹارز اور ان کی شادی کی مہنگی انگوٹھیاں

شائع 28 دسمبر 2017 04:30pm

Untitled-1

بولی وڈ انڈسٹری میں اگر چھوٹی سی چیز بھی ہوجائے تو وہ ایک بڑی خبر بن کر سامنے آتی ہے اسی لئے اسٹارز پسند کرتے ہیں کہ وہ  پرکشش اور  پرتعیش لائف اسٹائل اپنائے تاکہ مداح ان سے متاثر ہو۔ اسٹارز اپنے کپڑوں سے لے کر ہاتھوں میں پہننے والی انگوٹھی تک کا خیال رکھتے ہیں اور اگر شادی کی انگوٹھیوں کی بات کی جائے تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کےشادی شدہ  اداکاراؤں کے پاس کتنے مہنگی انگوٹھیاں موجود ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی چند شادی کی انگوٹھیوں کی قیمت بتائیں گے جو اسٹارز کو ان کے جورے نے دی ہیں۔

اسن ٹھوتم کل

اسن کے ہاتھوں میں پہنی کوئی انگوٹھی بہت قیمتی ہے کیونکہ یہ انگوٹھی انہیں ان کے شوہر نے خود بنا کر دی تھی اور ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے جو کہ 20 کیرٹ ڈائمند  سے ڈیزائن کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس انگوٹھی میں (اے ار: اسن اور راحول) کے حروف بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔

 رانی مکھرجی

رانی مکھر جی اور ادتیا چوپڑا نےکبھی اپنے راشتہ کو سب کے سامنے ظاہر نہیں کیا البتہ دونوں اسٹارز کی شادی کے بعد ادتیا نے رانی کو ایک خوبصورت شادی کی انگوٹھی تحفہ میں دی جس کی قیمت اب تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن انگوٹھی کی سائز اور بناوٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انگوٹھی  کافی مہنگی ہوگی۔

جینی لی ڈی سوزا

جینی لی ڈی سوزا اور ریتیش دیشمُک بولی وڈ اندسٹری کے ضرور ایک خوبصورت جوروں میں سے ایک ہیں ۔  دونوں اسٹارز نے 2012 میں شادی کی  البتہ اداکار کی طرف سے جینی لی کو 14 کیرٹ ڈائمند کی شادی کی انگوٹھی دی گئی۔

ایشوریا  رائے بچن

ابیشیکھ بچن نے اپنی بیوی ایشاوریا رائے کو 53 کیرٹ ڈائمنگ کی انگوٹھی دی گئی  البتہ انڈیا ٹوڈیز کی رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کی قیمت 50 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

شلپا شیٹھی

ہندوستان ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق  لندن سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اور شلپا کے شوہر راج کندرہ نے انہیں  20 کیرٹ ڈائمند سے ڈیزائن کردہ انگوٹھی  تحفہ میں دی  جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔

انوشکا شرمہ

ویرات کو انوشکا کیلئے شادی کی انگوٹھی ڈھونڈنے میں تقریباً 3 مہینے لگے جس سے یہ پتا لگایا جاسکتا ہے کہ وہ شادی کی انگوٹھی کو لے کر کتنے سنگین تھے ۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے انوشکا کو تحفہ میں 1 کروڑ روپے کی شادی کی انگوٹھی دی۔

ودیا بالن

ودیا بالن کے ہاتھوں میں موجود شادی کی انگوٹھی دوسری انگوٹھیوں سے کافی منفرد ہے۔ ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور  نے انہیں  ایک قدیم انگوٹھی دی جس کی قیمت 75 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

کرینہ کپور

کرینہ کپور نے سیف سے 2012 میں شادی کی ۔ نواب سیف نے شادی کے موقع  پرکرینہ کو 5 کیرٹ پلیٹینم  بینڈ ڈائمنڈ کی انگوٹھی دی جس کی قیمت اب تک منظر عام پر نہ آسکی۔

بشکریہ:وٹی فیڈ