Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر نے 'ٹھگز آف ہندوستان' کے سیٹ پر گھومنے آنے والوں پر پابندی لگادی

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2017 07:10pm

thugs-of-hindostan

فلم'تھگ آف ہندوستان' کے سیٹ پر گھومنے آنے والے لوگوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس عمل کو انجام دینے والے فلم کے ہدایت کار وجے کرشنہ اچاریا نہیں بلکہ عامر خان نے ذاتی طور پر اصرار کیا کہ سیٹ پر گھومنے آنے والے لوگوں پر پابندی عائد کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اس وقت ہوا جب بولی وڈ کے بگ بی کی سیٹ کی تصاویر لیک ہوگئی۔ عامر اس بات کو لے کر بڑے ناراض تھے اور وہ سوچتے رہیں کہ تصاویر لیک ہوئی کیسے۔

عامر نے آئندہ  ہونے والے ایسے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ سیٹ پر گھومنے آنے والے لوگوں پر پابندی عائد کردی جائے اس کا مطلب یہ ہوا کہ  شوٹنگ کے دوران یا سیٹ کے بیچ کوئی بھی شخص ٹیکنیشیئن  یا اسٹارز سے ملنے نہیں آسکتا۔

بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ