Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اب ایک ہی ایپ سے فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور باقی میسجنگ ایپس چلائیں

شائع 26 دسمبر 2017 02:29pm
سائنس
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل اسمارٹ فون میں بےشمار  میسج ایپلی کیشن پائی جاتی ہے جن کا استعمال کرکے ہم اپنے دوست و احباب سے بات چیت کرتے ہیں لیکن ہر ایپلی کیشن کیلئے آپ کو الگ الگ اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے جو بعض اوقات انسان کیلئے  پریشانی باعث بنتا ہے۔

کبھی کبھا ر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کوچند میسجنگ ایپ جیسے  کے فیس بک ، واٹس ایپ یا اسکائپ ایک  کاایک اکاؤنٹ بند کرکے دوسرے اکاؤنٹ  کھولنے کیلئے بار بار لُگ آؤٹ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے لیکن اگر یہ تمامیسجنگ ایپ آپ کو  ایک ہی ونڈو میں مل جائے تو اس سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے؟

جی ہاں! اب آپ ان تمام ایپس کا استعمال گوگل کروم کے ایکسٹینشن کی مدد سے کرسکتے ہیں۔ استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلے  گوگل کروم کھولیں جس کے بعد سیدھے ہاتھ کے کونے میں  موجود تین ڈوٹ پر کلک کریں جہاں آپ کو 'مور ٹول' کا اوپشن دکھائی دے گااور اسے کلک کرنے کے بعد آپ ایکسٹینشن پر کلک کریں۔وہاں سے 'ال اِن ون میسنجر' ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔

اس ایکسٹنشن کے زریعے  آپ واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، سلاک، اسکائپ  اور وی چیٹ جیسی ایپ کا استعمال ایک ہی وقت میں کرسکتے ہیں۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز