Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

دنیا کے 10 انتہائی خطرناک ترین پیشے

شائع 26 دسمبر 2017 12:03pm

main3

دیکھا جائے تو کوئی بھی پیشہ آسان نہیں ہوتا۔ ہر پیشے کو انجام دینے کے لیے ہمّت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ لیکن دنیا میں چند پیشے ایسے بھی ہیں جنہیں انجام دیتے وقت کام کرنے والے کی جان داؤ پر لگی رہتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے ہی دنیا کے 10 خطرناک ترین پیشوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ہمیں امید ہے آپ ان کی تنخواہ اور کام کے بارے میں جاننے کے لئے بہت بے تاب ہوں گے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

٭  آئل رِگرز

Image result for oil rigger

سمندر کی گہرائی سے تیل نکالنے والے ماہرین کو ہمیشہ ہی خطروں کا سامنا رہتا ہے۔ کیونکہ آئل رگز پر ہفتوں رہنے اور جلدی  آگ پکڑنے والے تیل کا کام کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ آئل رگرز کو اس خطرناک کام کے سالانہ ستر ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز معاوضہ ملتا ہے۔

٭کورئیر

Dangerous jobs

کورئیر پہنچانے والوں کا پیشہ بھی کسی صورت آسان نہیں۔ مثال کے طور پر پیزا ڈلیوری کرنے والوں کو اکثر اس بات کا بھی علم نہیں ہوتا کہ جنہیں وہ پیزا ڈلیور کرنے جارہے ہیں وہ دھوکے باز، چور یا ڈاکو بھی ہوسکتے ہیں۔ کئی بار پیزا ڈلیور کرنے والوں کو لوٹ بھی لیا جاتا ہے۔

٭لوگرز

Dangerous jobs

درختوں کی کٹائی میں بھاری مشینری استعمال ہوتی ہے۔ کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کٹائی کے دوران درخت کاٹنے والے شخص پر ہی گرجاتا ہے۔ جو کہ درخت کاٹنے والے کی موت کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

٭کروکوڈائل ریسلرز

Image result for crocodile wrestling

آٹھ ڈالر فی گھنٹہ کے عوض کروکوڈائل ریسلرز اپنے جسم کے مختلف حصوں کو  مگرمچھ کے جبڑے میں داخل کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ وہ اپنے جسم کے اس حصے کو ہمیشہ کے لئے کھو بھی سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی خطرناک عمل ہوتا ہے۔

٭اسنیک مِلکر

Related image

اسنیک ملکر کا کام  سانپ کا زہر نکالنا ہوتا ہے۔ یہ یقیناً ایک بہت خطرناک عمل ہوتا ہے۔ کیو نکہ اس میں صرف  ایک غلطی آپ کی زندگی کو ختم کرسکتی ہے۔ اس کام کو کرنے کے لئے اسنیک ملکرز کو سالانہ  تیس ہزار ڈالر معاوضہ ملتا ہے۔

٭ماؤنٹین گائیڈرز

Image result for mountain guides

پہاڑیوں کو سَر کرنے کا پیشہ بھی کوئی آسان پیشہ نہیں۔ اس پیشے وابستہ لوگوں کو ماؤنٹین گائیڈرز کہا جاتا ہے۔ انہیں باقی تمام لوگوں کے آگے رہنا ہوتا ہے اور بھاری سازو سامان کو بھی ساتھ لے کر چڑھنا ہوتا ہے۔ یہ یقیناً دنیا کے خطرناک ترین پیشوں میں سے ایک پیشہ ہے۔

٭مچھیرے

Related image

مچھلیاں پکڑنا بظاہر تو بہت زیادہ خطرناک کام نہیں، لیکن صرف تب تک جب  تک کہ موسم کی صورت حال ٹھیک ہو۔ موسم کی خرابی کے باعث مچھیروں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے یہاں تک کہ ان کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

٭کنسٹرکشن  ورکرز

Image result for Construction Worker on high place

کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ عمارتیں بنانا ایک آسان پیشہ ہے؟ یقیناً ہزار فِٹ کی بلندی پر کھڑے ہو کر کام کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ یہ کام ان لوگوں کے لئے بالکل ممکن نہیں جن کو اونچائی سے ڈر لگتا ہو۔

٭ جنگی نامہ نگار

Image result for War Correspondent

سوچیں اگر آپ ایک جنگ میں بطور صحافی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہوں تو یقیناً جنگی محاذ میں موجود افراد آپ کو اپنا دوست نہیں سمجھیں گے۔ ایسی حالت میں آپ کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہاں تک کہ آپ اپنی جان بھی کھو سکتے ہیں۔

مائیکروفک مینوفیکچرر

Dangerous jobs

مائیکروفک آئٹم کو بناتے وقت کئی کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک سلو پوائزن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اور اسی وجہ سے اسے نیا کے خطرناک ترین پیشوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کام کی اوسط تنخواہ 61 ہزار ڈالر ہے۔

Thanks to entertales