سیف علی خان کی جانب سے مسترد کی جانے والی 4 مشہور فلمیں
اگر بولی وڈ کی دنیا میں تین خانوں کو کوئی اور ٹکر دینے والا ہے تو وہ اور کوئی نہیں بلکہ سیف علی خان ہیں۔ قومی ایوارڈ جیتنے والے اداکار اپنے کیرئیر میں کافی مشہور فلمیں کرچکے ہیں، جیسے دل چاہتا ہے، ہم تم اور اوم کارا لیکن وہیں اداکار چند اہم فلموں کیلئے انکار بھی کرچکے ہیں ۔
چلیں ہم آپ کو آج ایسی ہی چند فلموں کے نام بتاتے ہیں جن کا حصہ بنے کیلئے انہوں نے انکار کردیا۔
دل والے دلہنیہ لے جائیں گے
شاہ رخ اور کاجول کی مشہور فلم 'دل والے دلہنیہ لے جائیں گے' میں سب سے پہلے شاہ رخ کا کردار ہالی وڈ کے سوپر اسٹار ٹوم کروز کی پیش کیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایک بھارتی خاتون اور امریکی لڑکے کی کہانی بتائی جارہی تھی لیکن تجر بہ کار فلم ساز یش چوپڑا فلم کے اس انداز سے خوش نہ تھے جس کے بعدفلم کی اسکرپٹ تبدیل کردی گئی اور وہ کردار سیف علی خان کو پیش کیا گیا۔ جواب میں سیف نے فلم کیلئے انکار کردیا جس کے بعد شاہ رخ نے وہ کردار انجام دیا اور فلم بھارت کی مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی۔
ٹو اسٹیٹس
جی ہاں! فلم 'ٹواسٹیٹس' کے ہدایت کار نے اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے سیف علی خان کو چنا تھا لیکن سیف نے کرن کو دوسرے بڑے اسٹارز، شاہ رخ، رنبیرکپور، اور عمران خان کی طرح منع کردیا جس کے بعد فلم کیلئے ارجن کپور کو سائن کیا گیا۔
ریس 3
سیف علی خان فلم ریس فرنچائز کی دونوں فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں اور دونوں باکس آفس میں کامیاب بھی رہی ہیں لیکن یہ کسے پتا تھا کہ وہ ریس فرنچائز کی تیسری فلم'ریس 3' کیلئے منع کردیں گے۔ جی ہاں انہوں نے ریس 3 کیلئے منع کردیا کیونکہ اس بار فلم کے ہدایت کار انہیں سلمان خان کے ساتھ ساپورٹنگ کردار کیلئے سائن کرنا چاہتے تھے جو اداکار کو بلکل اچھا نہ لگا اور انہوں نے فلم کیلئےانکار کردیا۔
جگل بندی
شروع مین سلمان خان یہ فلم پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کرنا چاہتے تھے البتہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بھارت میں پاکستانی اسٹارز پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد یہ فلم سیف علی خان کی دی گئی لیکن انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا۔
Comments are closed on this story.