Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سموسہ دنیا کی سب سے مضر صحت غذا قرار

شائع 23 دسمبر 2017 07:21am

Untitled-1

سمومہ ہر ایک کا پسندیدہ شام کا ناشتہ ہوتا ہے اور ہمارے آباؤاجداد  کے زمانے سے ہی اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔یہاں تک کے مہمانوں کے خاطر تواضع کیلئے اور کام کے وقفے کے دوران بھی سموسے کو ایک بہترغذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن اسی سموسے کی وجہ سے آپ کی صحت میں بہت سی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں .

کیا آپ جانتے ہیں  کہ سموسے کا استعمال کس طرح آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟  تو آئیے آج اس کی جو ہات پر نظر ڈالتے ہیں۔

٭اس کی سب سے بڑی وجہ میدہ ہے جس سے سموسہ بنایا جاتا ہے۔ مید ےکا استعمال میٹابولک مسائل،خون میں شوگر کی مقدار کا بڑھ جانا،دل کی بیماریوں اور وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ میدے میں بلیچنگ کیمیکل بھی موجود ہوتے ہیں جوکہ انسولین کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں اور ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں۔

٭ سموسے کو مزیداربنانے کیلئے اس میں مکھن کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اس کے ہر ایک نوالے کو مزیدار بنایا جا سکے،   اور ہم سب ہی جانتے ہیں کہ مکھن کا زیادہ استعمال کس قدر ہماری صحت کو متا ثر کرتا ہے۔ آج کل کے دور میں انسان کی صحت کا سب سے بڑا دشمن ٹرانس فیٹ ہے جو سمومے میں  بھی پایا جاتا ہے۔ٹرانس فیٹ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

٭سموسہ اس لیئے بھی مضر صحت ہوتا ہےکہ یہ ڈیپ فرائیڈ ہوتا ہے اور صارفین کو گرماگرم فراہم کرنے کے لیئے اسے کئی بار دوبارہ بھی فرائی کیا جاتا ہے۔ سموسے میں نمک کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اور نمک کا زیادہ استعمال مضر صحت ہوتا ہے۔

٭سمومے میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلریزکی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔ سمومے میں صحت بخش کاربو ہائیڈریٹ نہیں پائے جاتے جسکی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ نقصان دہ کاربو ہائیڈ ریٹ اوراضافی کیلوریز کی وجہ سے صحت سے  متعلق کئی  مسائل رونما ہوتے ہیں۔

بشکریہ TOI