Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بولی وڈ کی وہ فلمیں جو اس سال 10 کروڑ روپے بھی نہ کما سکیں

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2017 09:22am

main2

فلمیں کامیاب اور ناکام تو ہوتی رہتی ہیں لیکن کچھ فلمیں اس قدر برے طریقے سے پٹتی ہیں کہ ڈائریکٹر اور اداکار اس فلم سے کود ہی شرمندہ ہوجاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو سال 2017 میں بری طرح ناکام ہوئی اور 10 کروڑ روپے بھی نہ کماسکیں۔

ٹریپڈ

Image result for trapped

سال 2017 راج کمار راؤ کے لئے خاصہ لکی ثابت ہوا۔ ان کی فلموں 'بریلی کی بری' اور 'نیوٹن' نے بڑی کامیابیاں سمیٹیں لیکن وہیں ان کی ایک فلم فلم ٹریپڈ بری طرح ناکام رہی اور صرف 2.28 کروڑ روپے کماسکی۔

سرکار 3

Image result for sarkar 3\

اس فلم نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی شمولیت کے باوجود ناکامی کا منہ دیکھا۔ یہ مووی ریلیز سے اب تک محض 9.60 کروڑ روپے کماسکی۔

رننگ شادی

Related image

رننگ شادی سال 2017 کی ابتداء میں ریلیز ہوئی تاہم یہ اس قدر برے طریقے سے ناکام ہوئی کہ محض ایک کروڑ کا بزنس کرسکی۔

حرام خود

Image result for haramkhor movie

متنازعہ بننے کے باوجود نواز الدین صدیقی اور شویتا تریپاٹھی کی فلم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ یہ فلم صرف 1.1 کروڑ روپے کما سکی۔

شیف

Image result for chef movie

اس فلم کو پذیرائی تو ملی لیکن ابھی تک 6.25 کروڑ کا ہی بزنس کرسکی ہے۔

نور

Image result for noor

سوناکشی سنہا کی مووی 'نور' بھی ناکامی کا شکار ہوئی۔ اس فلم کی ٹوٹل کلیکشن 7.5 کروڑ روپے رہی۔

میری پیاری بندو

Image result for meri pyari bindu

اس فلم میں آیوشمن کھرانا اور پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کو بھی ناکامی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے 9.50 کروڑ روپے کماسکی۔

بہن ہوگی تیری

Image result for behen hogi teri

شہرت حاصل کرنے کے باوجود فلم 'بہن ہوگی تیری' بھی بری طرح ناکام ہوئی، اس فلم کا شمار سال کی کم ترین کمائی کرنے والی فلموں میں ہوتا ہے۔ اس فلم کا ٹوٹل بزنس 2.25 کروڑ رہا۔

انارکلی آف آراہ

Image result for anarkali of aarah

سوارا بھاسکر نے فلم 'انارکلی آف آراہ' سے واپسی کی لیکن اچھے ریویوز کے باوجود یہ فلم 1.10 کروڑ روپے بٹور سکی۔

حسینہ

Image result for haseena

ریلیز سے قبل اس فلم کے بارے میں خاصے چرچے سننے کو ملے لیکن باکس آفس پر کوئی خاص کارنامہ انجام نہ دے سکی۔ اس فلم نے کُل 6.85 کروڑ کا بزنس کیا۔

Thanks to filmipop