Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئی فرق نہیں پڑتا، سفارت خانہ تو یروشلم میں ہی بنے گا: نکی ہیلی

شائع 22 دسمبر 2017 05:31am

Untitled-1

نیویارک: اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکا کے خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو غیر ذمہ دار قرار دیدیا۔

نیکی ہیلی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   امریکا اپنا سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کرے گااور ووٹنگ سے امریکی فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیرمعمولی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکا اقوام متحدہ کا سب سے بڑا کنٹری بیوٹر ہے، اقوام متحدہ کے لیے مخلصانہ کام کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو بھی امریکی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیےجبکہ امریکی سفارتخانے کی جگہ منتخب کرنا ہمارا جائز حق ہے۔

امریکی مندوب نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک نے ہماری امداد اور اثرور سوخ سے فائدہ اٹھایا ہے،آج کا دن امریکا کے خلاف ووٹ دے کر امریکی رسوائی کرنے والوں کو امریکا یاد رکھے گا۔

اس سے قبل  اپنے ٹوئٹ میں  کہا کہ انھوں نے مزید کہا کہ ان ممالک کو سراہتے ہیں جنھوں نے امریکا کا ساتھ دیا اور ثابت کردیا کہ وہ امریکا کے اصل اتحادی ہیں۔