کنگنا رناوت غریب بچوں کے ساتھ کرسمس منائیں گی
بھارتی ایوارڈ وننگ اداکارہ کنگنا راناوت 25 دسمبر کو آنے والے کرسمس میں غریب بچوں کی کرسمس پارٹی کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مضافاتی علاقہ کے ایک ریسٹورانٹ میں کنگنا اسمائل فاونڈیشن کے 100 غریب بچوں کے ہمراہ کرسمس پارٹی منائیں گی اور وہ نئے آنے والے پروگرام'کوواکر فیڈ اے چائلڈ' کا ساتھ دیں گی۔
فلم کی بات کی جائے تو اداکارہ اپنی نئی فلم'مانی کارنیکا، دے کوئن آف جھانسی' کی شوٹنگ میں زخمی ہوگئیں تھی لیکن اب ان کی حالت تھیک ہے اور اب وہ اپنی بقیہ فلم کی شوٹنگ ہفتہ سے شروع کریں گی۔
واضح رہے کہ کرسمس کے ایک دن چھٹی لینے کے بعد وہ 31 دسمبر تک شوٹنگ میں مصروف رہیں گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.