Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: مندر کی مورتیوں کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے پجاریوں کا انوکھا انتظام

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2017 02:52pm

Untitled-1

اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس موسم میں  ٹھنڈ صرف انسانوں کو لگ سکتی ہے تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ رپورٹ کے مطابق   ایودھیا کے مندر میں مورتیوں  کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے ہیٹر لگالیے گئے ہیں۔

بھارت کے قدیم شہر میں واقع ایک مندر جنکی گھاٹ بڈا اسٹھن نے  ایک عجیب و غریب منطق  کا انتخاب کیا جس کے تحت  مورتیوں کو ٹھنڈ سے بچاؤ کیلئے   ہیٹر لگا دیے گئے ہیں۔

مندر میں یہ ہیٹر موسم کی صورتحال دیکھنے کے بعد لگائے گئےاور ہیٹر کے ساتھ  مندر کے پجاری جل ابھیشیک مورتیوں کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کیلئے  گرم پانی کا استعمال بھی کریں گے۔ ٹوئٹر صارفین نے اس عمل کو کافی عجیب سمجھتے ہوئے اپنی رائے پیش کی۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا