ملالہ یوسف زئی معروف امریکی ٹاک شو کی مہمان
امریکی میزبان ڈیوڈ لیٹرمین دو سال بعد اپنے ٹاک شو کے ساتھ ایک بار پھر واپس آرہے ہیں، جو کہ نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔ ٹاک شو کے نام کا فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا البتہ حال ہی میں شو کی شوٹنگ کیلئے ڈیوڈ لیٹرمین کو پاکستانی نوبل پیس پرائز ونر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ نیویارک میں دیکھا گیا۔
جی ہاں رپورٹ کے مطابق ملالہ پیر کی رات کو لیٹرمین کے اسٹوڈیو سے جاتے ہوئے دیکھی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شو کی شوٹنگ کافی اچھی رہی، اس کے علاوہ اسٹوڈیو سے ہالی وڈ اسٹارز جون کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ کو بھی باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ ملالہ ٹاک شو سیزیز کی چھٹی قسط میں بطور دوسری مہمان دیکھی جائیں گی جبکہ لیٹرمین کے پہلے مہمان امریکہ کے سابق وزیر اعظم بارک اوباما ہوں گے۔
آئندہ سال میں ریلیز کئے جانے والے شو کیلئے اب تک مہمانوں کے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.