Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنیز بک میں درج 10 دلچسپ اور عجیب ورلڈ ریکارڈ

شائع 21 دسمبر 2017 06:14am

main

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا کام کرنا پڑتا ہے جسے آپ سے پہلے کبھی کسی نے نہ کیا ہو۔ اس ریکارڈ بک میں نام درج کروانے کے لئے لوگوں نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو جن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر افراد کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ان کے کارناموں کو دیکھ کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ایک چین آرے کے ذریعے سیب منہ میں رکھ کر کاٹنا

کیا آپ کبھی ایسا کرنے کا سوچ سکتے ہیں کہ ایک چین آرے کے ذریعے سیب منہ رکھ کر کاٹا جائے؟ یقیناً نہیں!! لیکن اس شخص نے 8 سیب کاٹ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔ اس شخص کا نام جونی اسٹرینج ہے۔

عورت کے لمبے ترین ناخن

لی ریڈمنڈ دنیا میں سب سے زیادہ بڑے ناخن رکھنے والی خاتون ہیں انہوں اپنے ناخنوں کو 24 اشعاریہ 78 انچ لمبا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

ایک طوطے کی جانب سے زیادہ کین کھولے جانے کا ریکارڈ

زیک دی ماکو نام طوطا اس ریکارڈ کا ہولڈر ہے۔ اس طوطے نے سال 2012 میں اپنی چونچ کے ذریعے ایک منٹ میں 35 کین کھولے۔

زندگی میں سب سے زیادہ برگر کھانے کا ریکارڈ

برگر واقعی ایک ایسی غذا جو ہم سب کی ہی فیورٹ ہے۔ لیکن جو شخص آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے اس نے اپنے جنون کو الگ لیول پر پہنچا دیا۔ یہ شخص 40 سال سے روزانہ بلاناغہ برگر کھا رہا۔ اس شخص کا نام 2006 میں اس بک میں درج کیا گیا اور یہ اب تک 29000 برگر کھا چکا ہے۔

ناک کے درمیان سے لمبا ترین میٹل کوائل

یہ شخص اس لسٹ میں سب سے عجیب کارنامہ دے کر شامل ہوا۔ اس شخص کا نام اینڈریو اسٹنٹن ہے، اس شخص نے 2012 میں 11 فٹ اور 10.91 انچ کا میٹل کوائل ناک سے داخل کرکے منہ سے نکال کر انوکھا کارنامہ انجام دیا۔

لمبی ترین مونچھیں

یہ ریکارڈ 2014 میں رام سنگھ نامی شخص نے اپنے نام کروایا۔ اس شخص کی مونچھوں کی لمبائی 14 فٹ ہے۔

سب سے زیادہ چھید

برازیل کی ایلائن ڈیوڈسن 8 جون 2006 تک اپنے چہرے کو 4225 مرتبہ تک چھدوایا جس کی وجہ سے ان کا نام ریکارڈ لسٹ میں درج کیا گیا۔

سب سے زیادہ ربر ڈکس

نہاتے وقت باتھ ٹب میں ربر کی بطخیں رکھنا بچکانہ حرکت لگتی ہے لیکن ان خاتون کو ان بطخوں سے جنونی حد تک محبت ہے۔ 10 اپریل 2011 تک 5631 ربر ڈکس تھیں۔

کھچنے والی جلد

یہ شخص گیری ٹرنر ہے جو 'دی سٹریچ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی جلد سپر ہیومن کی مانند کھچتی ہے جس کی وجہ سے ان کا نام بھی اس لسٹ میں درج کیا گیا۔

مونچھوں اور داڑھی کے مقابلوں میں سب سے زیادہ فاتح

یہ ضعیف العمر شخص اپنی زندگی میں 8 مرتہ داڑھی اور مونچھوں کی چیمپئن شپ جیت چکا ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  اپنا نام درج کروالیا۔

Thanks to entertales