Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
21 Rabi ul Awal 1446  

خوفناک عورت: جس مرد سے بات کی اس نے خودکشی کرلی

  انٹ
شائع 19 دسمبر 2017 06:29am

 Untitled-2

انٹرنیٹ پر لڑکے لڑکیوں کی ملاقات محبت میں بدلنے اور ان کی شادیاں ہونے کی خبریں تو آپ سنتے رہتے ہیں لیکن آپ یہ جان کرخوفزدہ ہو جائیں گے کہ برطانیہ کی ایک خاتون ایسی ہے جس سے کوئی مرد بات کرتا ہے تو خودکشی پر مجبور ہو جاتا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام نتاشا گورڈن ہے جو برطانوی شہر اوکھیم کی رہائشی ہے۔ اس کی 2015ءمیں میتھیو برکنشا نامی ایک ڈاکیے سے انٹرنیٹ پر بات چیت شروع ہوئی اور اس نے اسے خودکشی کی ترغیب دینی شروع کر دی، جس پر کچھ ہی عرصہ میں میتھیو ذہنی طور پر خودکشی کے لیے تیار ہو گیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی شادیوں میں نظر آنے والے 10 دلچسپ کردار

تحقیقات کے دوران میتھیو کے موبائل فون کا ڈیٹا جب حاصل کیا گیا تو اس میں نتاشا کے پیغامات اور فون کالز کا ڈیٹا حاصل ہونے پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے لیسیسٹر کراؤن کورٹ میں پیش کر دیا۔ تحقیقات میں ہولناک انکشاف ہوا کہ نتاشا اس ڈاکیے سے پہلے بھی 6 لوگوں کو خودکشی پر مجبور کر چکی ہے۔

Matthew Birkinshaw, 31, was allegedly encouraged to kill himself by Natasha Gordon (pictured), a court heard

یہ بھی پڑھئے: ڈریگن ٹرائی اینگل’ پراسرار موت کو دوسرا نام’

پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ”نتاشا انٹرنیٹ پر لوگوں کو اپنے چنگل میں پھانسی ہے اور پھر آہستہ آہستہ انہیں خودکشی کی طرف راغب کرتی ہے۔ جو مرد بھی اس کے جال میں پھنستا ہے یہ اسے خودکشی پر مجبور کر دیتی ہے۔میتھیو سے بات چیت شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اس نے اسے پیغام بھیجا کہ یہ اس کے ساتھ خودکشی کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ڈاکٹر ڈیتھ کی خودکشی میں مدد کرنے والی مشین

اس کے بعد کئی دن تک یہ میتھیو کو تیار کرتی رہی اور جب وہ اس کے ساتھ خودکشی کرنے کے لیے اوکھیم پہنچا تو دونوں نے گاڑی میں بیٹھ کر زہریلی گیس کھول دی، لیکن نتاشا خود گاڑی سے باہر نکل گئی اور میتھیو کو اکیلا مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔“ نتاشا کے خلاف مقدمے کی سماعت تاحال جاری ہے۔