مردانہ فیشن کے بارے میں 11 ضروری باتیں، جو ہر مرد کو معلوم ہونی چاہئیں
اگر آپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے پریشان ہیں اور وقت کی کمی کا شکار ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے فیشن پر عمل کرکے وقت بچاسکتے ہیں اور ساتھ ہی دوسرے لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ کپڑوں کے بارے میں یہ وہ باتیں ہیں جو ہر مرد کو معلوم ہونی ضروری ہیں۔
٭ اپنے کوٹ کے نیچے کے بٹن بند نہ کریں اور درمیان والے بٹن ہمیشہ بند کریں،اوپر کے بٹن اگر وقت ہو تو بند کرلیں ورنہ انہیں کُھلا بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔
٭ اگر نیا پینٹ کوٹ خریدنا ہوتو ہمیشہ سلوائیں کہ اس طرح اچھی فٹنگ والا سوٹ بنے گا۔ ریڈی میڈ میں فٹنگ ٹھینک نہ ہونے کی وجہ سے آپ زیادہ اچھا نہ لگیں گے۔
٭ ہمیشہ اپنے جوتوں پر پیسہ خرچ کریں کہ ان کی وجہ سے شخصیت بنتی ہے۔
٭ ہمیشہ اپنے تسموں پر نظر رکھیں اور انہیں گندا نہ ہونے دیں۔
٭ اپنے جم کے کپڑے باہر پہن کر نہ آئیں اور انہیں جم تک محدود رکھیں۔اگر آپ یہ کپڑے باہر پہن کر آئیں گے تو لوگ آپ پر ہنسیں گے۔
٭ اگر آپ ’بو ٹائی ‘ لگانا چاہتے ہیں تو اس کا سائز اتنا ہو کہ میں آپ کا چہرہ نہ چھپ جائے۔
٭ بیٹھتے ہوئے اپنے کوٹ کے تمام بٹن کھول کر بیٹھیں۔
٭ آدھی بازووں والی شرٹ مت پہنیں کہ یہ اب فیشن سے آؤٹ ہوچکی ہیں۔
٭ اپنی پینٹ کی فٹنگ دیکھنے کے لئے کمر میں نگلی ڈال کر دیکھیں۔اگر ایک انگلی آرام سے فٹ ہوتو پینٹ ٹھیک ہے اور اگر پتلون ڈھیلی یا تنگ لگے تو یہ فٹنگ ٹھیک نہیں۔
٭ اپنی بیلٹ کو گول گھماکررکھنے کی بجائے ھونٹی کے ساتھ ٹانگیں کہ اس طرح ان کی شیپ خراب نہ ہوگی۔
٭ ٹائی باندھتے وقت خیال رکھیں کہ آپ کی ٹائی بیلٹ تک جائے۔اگر یہ زیادہ لمبی یا چھوٹی ہوگی تو یہ بدذوقی کی نشانی ہوگی۔
Comments are closed on this story.