خود سے باتیں کرنے کے 7 حیران کن فوائد
تنہائی کو آسان بنانا
جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو خود سے باتیں کرلیا کریں جو آپ کی تنہائی کو آسان بنادیتی ہے۔
بچوں کو سیکھنے میں مدد
لائف ہیک او اڑ جی کے مطابق اگر آپ کے بچیں چھوٹے ہیں تو ان کے سامنے خود سے باتیں کیا کریں جس کے نتیجے میں آپ کے بچوں کو زبان سیکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بچے ا س عمر میں چیزیں اور باتیں جذب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود سے باتیں کرنا ان کی نشونما کیلئے بے حد مفید ثابت ہوسکتا ہے البتہ اس بات کا خاض خیال رکھیں کہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ جو باتیں خود سے کررہے ہیں کیا وہ آپ کے بچوں کو سننی چاہیے یا نہیں۔
آپ کو منظم رکھتا ہے
جب آپ خود سے بات کرتے ہوئے آگے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہوتے ہیں تو آپ کا یہ عمل آپ کو منظم رکھتا ہے۔ کام وقت پر اور اچھا ہوتا ہے۔ چلتے ہوئے، گاڑی چلاتے ہوئے یا کھانا کھاتے ہوئے آپ کا دماغ آپ کو یاد دلا رہا ہوتا ہے کہ کون سے کام باقی رہتا ہے اور جب آپ اس کام کو دہرا کر خود سے بات کرتے ہیں تو وہ کام یاد ہوجاتا ہے ۔
چیزیں آسانی سے تلاش کرلینا
محققین کے ایک مطالعہ کے مطابق جب آپ خود سے باتیں کرتے ہیں تو چیزیں ڈھونڈنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ لوگ جب کوئی چیز ڈھونڈ رہیں ہوتے ہیں تو اس چیز کا نام بار بار دہراتے ہیں جس کی وجہ سے انسان وہ چیز جلد ہی تلاش کرلیتا ہے کیونکہ اس کے ذہن میں وہی چیز مسلسل چل رہی ہوتی ہے۔
مقصد کا پتا لگ جانا
مقصد چھوٹا ہو یا بڑا وہ اس عمل سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ ماہر نفسیات کے مطابق خود سے بات کرنے والے عمل کےزریعے آپ کے دماغ کی کارگردگی بہتر ہوتی ہے اور آپ کو سوچنے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل آپ کو کامیابی کی طرف لے جاتے ہوئےآپ کو رکاوٹوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
زہنی دباؤ کم ہوتا ہے
آئندہ آپ کبھی کسی چیز کو لے کر زہنی دباؤ کا شکار ہوں تو خود سے بات کرنے کی کوشش کیا کریں کیونکہ اس عمل سے آپ کی بے چینی اور زہنی دباؤ دونوں کم ہوسکتا ہے۔
مسائل کا حل
جب آپ اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنے لوگوں کے پاس جاتے ہو تو لوگ الگ الگ قسم کی رائے پیش کرتے ہیں لیکن جب آپ خود سے بات کرکے اس مسئلہ کا حل ڈھونڈتے ہیں تو آپ اپنے فیصلہ سے مطمئن ہوتے ہیں اور آپ کے مسائل باآسانی حل ہوجاتے ہیں۔
بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ
Comments are closed on this story.