Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم 'نیوٹن' 2018 آسکرز کے میدان سے باہر

شائع 16 دسمبر 2017 02:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

راج کمار راؤ کی فلم'نیوٹن' وہ واحد بھارتی فلم تھی جو 2018 کے آسکرز کے  غیر ملکی فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی تھی۔ البتہ افسوس کی بات یہ ہے کہ فلم آسکرز سلیکشن کے دوسرے مرحلہ میں نہ پہنچ سکی۔

دوسرے مرحلے کی بنیاد پر  آسکرز کے ججز کو فلم 'نیوٹن' نامزدگی کیلئے تھیک نہ لگی اور اس کے برعکس انہوں نے ان 8 فلموں کو آسکرز  کےغیرملکی فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اِن دے فیڈ(جرمنی)

اُن بوڈی اینڈ سول(ہنگاری)

فوکس ٹروٹ(اسرائیل)

دے انسیلٹ(لیبانن)

لیولیس(روس)

فیلیسیٹی(سینیگل)

دے واؤنڈ(ساؤتھ افریقہ)

دے اسکوائر(سوئدین)

اے فینٹاسٹک وومن(چلی)

واضح رہے کہ  ڈارک کامیڈی سے بھرپور فلم'نیوٹن' میں راج کمار راؤ مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔  آسکرز کیلئے نامزد ہونے کے بعد بھارت کیلئے یہ ایک فخر کی بات تھی۔  اکیڈمی ایوارڈ 2018 کی نامزدگی کا اعلان 23 جنوری 2018 کو ہوگا جبکہ ایوارڈز 4 مارچ 2018 کو تقسیم کیے جائیں گے۔

بشکریہ:مینگو بولی وڈ