Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ویرات کوہلی کی تنخواہ ڈبل، شادی کا تحفہ

شائع 15 دسمبر 2017 04:30pm

virat000

نئی دہلی: سپریپ  کورٹ اینڈ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹر (سی او اے) ، بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کو جلد ہی ایک  ایسا فورمولا  پیش کرے گی جس کے تحت بھارتی کرکٹ ٹیم کی تنخواہ میں 200 کروڑ روپے  کا اضافہ ہوں گا جس کا مطلب یہ ہوا کہ کرکٹ ٹیم کے سینئراور انٹرنیشنل بھارتی کھلاڑی  کی تنخواہ  جلد ہی دگنی کر دی جائے گی۔

البتہ اگر بی سی سی آئی کی جانب سے سفارش منظور  کر دی جائے گی تو بھارت ٹیم کی  تنخواہ کا حصہ 180 کروڑ روپے سے بڑھ کر 380 کروڑ روپے ہوجائے گا۔

ایک میٹنگ میں بھارتی  کپتان ویرات کوہلی اور چیف کوچ روی شاشتری نے بھارتی کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جس کےایک ہفتہ بعد یہ خبر سننے کو ملی۔

رپورٹ کے مطابق  بی سی سی آئی کے سالانہ منافع میں سے  فلحال 26 فیصد روپے کھلاڑیوں کے حصہ میں آتے ہیں البتہ اگر سی او اے کی سفارش منظور کرلی گئی تو ویرات کوہلی جیسے کھلاڑی کی تنخواہ 5 کروڑ سے بڑھ کر 10 کروڑ ہوجائے گی۔

جی ہاں! رپورٹ کے مطابق سینئر کرکٹر کی تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ ہوگا اس کے علاوہ  ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی تنخواہ میں بھی کچھ فیصد اضافہ کیا جائیں گا۔

اس کے علاوہ بھارتی سینئر کرکٹر گنگولی نے بھی تنخواہ کے مسئلہ کیلئےپیر کو  بی سی سی آئی کی ایک اہم میٹنگ میں  حصہ لیا اور کھلاڑیوں کی تنخواہ بڑھانے کا مشورہ دیا۔

بشکریہ: زی نیوز