Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فون کی بیٹری بچانے کیلئے اس ایپ کو فوری ڈیلیٹ کریں

شائع 14 دسمبر 2017 06:57pm
سائنس

Delete-This-App-Right-Now-to-Save-Your-Phone’s-Battery-Life_150290267_pcruciatti-760x506

کیا آپ بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں کہ فون کی بیٹری وقت سے پہلے ختم ہوجاتی ہے؟  اور اس کی وجہ جاننے کیلئے آپ کافی ریسرچ بھی کرتے ہیں لیکن کسی صحیح نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے۔ البتہ اگر اپنے  حال ہی میں نیا آئی فون خریدا ہے یہ اپنے آئی فون کو آئی او ایس 11.1.1 پر اپ گریڈ کیا ہے تو آپ شاید بیٹری جلدی ختم ہونے کے الگ مسئلہ سے دوچار ہیں۔

ایپل صارفین کے مطابق  معروف ایپ یوٹیوب میں ایک ایسا بگ موجود ہوتا ہے جو آپ کے آئی فون کی بیٹری فوراً ختم کردیتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب ایپ آپ کے نئے آئی او ایس آئی فون کی بیٹری کو کم کرتے ہوئے اسے گرم کردیتی ہے۔ اس کے علاوہ ایپ استعمال نہ کرنے کی صورت میں بھی وہ آئی فون کے سسٹم پر کھلی رہتی ہے جو آپ کے فون کی بیٹری کو مسلسل نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔

کچھ صارفین کے مطابق  یہ ایپ  فی منٹ ایک فیصد بیٹری کم کردیتی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو 30 منٹ استعمال کرنے پر آپ کے آئی فون کی 20 فیصد بیٹری ضائع ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اس خرابی سے واقف ہیں اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک  اس ایپ کو ڈیلیٹ کردینا آپ کے آئی فون کیلئے فائدہ مند ہے۔

بشکریہ: reader digest