Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ فوڈ کے استعمال سے بیماریوں میں اضافہ

شائع 14 دسمبر 2017 03:40pm
File Photo File Photo

غذا انسانی جسم میں توانائی کیلئے اہم ذریعہ شمار کی جاتی ہے اور انسان دن بھر محنت کے بعد اپنی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے غذا سے ہی توانائی حاصل کرتا ہے  اور توانائی کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ہم وہ کھانا کھائیں جوکہ پروٹین ، نمکیات اور معدنیات اور ویٹامنز سے بھرپور ہے۔

 تاہم کچھ عرصے کے دوران عوام میں فاسٹ فوڈ کھانے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور طبی ماہرین فاسٹ فوڈ کے استعمال کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہیں، اور اسکی وجہ  اس میں غذائی اجزاء کا غیر متوازن موجود ہونا ہے ۔

فاسٹ فوڈ سے موٹاپے میں اضافہ

فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد عام طور پر موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس میں کیلوریز عام طور پر زیادہ پائی جاتی ہیں۔

دل کے امراض میں اضافہ

فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد میں عام طور پر دل کے امراض زیادہ پائے جاتے ہیں کیونکہ فاسٹ فوڈ کا شمار اس غذا میں ہوتا ہے جو کہ جلد زود ہضم نہیں ہے ۔

ڈپریشن میں اضافہ

فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد عام طور پر ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اور سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والے اکیاون فیصد افراد میں ڈپریشن زیادہ پایا جاتا ہے۔

فاسٹ فوڈ کے باعث قبض

فاسٹ فوڈ عام طورپر قبض جیسی بیماری کا باعث بھی بنتے ہیں۔

امراض جگر کا شکار۔

فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد عام طور پر امراض جگر کا شکار ہوجاتے ہیں، کیونکہ اس کے اجزاء معدے اور جگر کو متاثر کرتے ہیں۔