Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دفتر میں زیر استعمال ٹی بیگزمیں ٹوئلٹ سیٹ سے زیادہ جراثیم

شائع 13 دسمبر 2017 05:12pm

tea-bags

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آفس کی سب سے گندی جگہ واش روم ہوتی ہے؟ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو یہ سائنسی تحقیق آپ کو غلط ثابت کرسکتی ہے۔  سائنسدانوں کے مطابق آفس میں سب سے زیادہ جراثیم کچن میں ٹی بیگ کی شکل میں پائیں جاتے ہیں۔

جی ہاں۔ سائنسدانوں  نے حال ہی میں یہ دریافت کیا ہے کہ ٹوئلٹ سیٹ کے مقابلے میں  ٹی بیگ میں 17 گنا زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کیلئے سب سے پہلے آفس کے واش روم میں موجود جراثیم کی تعداد معلوم کی گئی اور اس کے بعد کچن میں استعمال کی جانے والی اشیاء میں جراثیم کا جائزہ لیا گیا۔نتیجے میں کچن میں استعمال کی جانے والی اشیاء میں سب سے زیادہ جراثیم دیکھے گئے۔

ہم سب واش روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھوتے ہیں لیکن  اس نتیجے کے بعد ہمیں چاہیے کہ ہمیں یہی عمل کچن سے نکلنے سے پہلے بھی کرنا چاہیے۔

تحقیق سے یہ بھی پتا لگایا گیا کہ 80 فیصد ملازم کچن میں چائےبنانے کے  بعد ہاتھ نہیں دھوتے۔ اب ذرا سوچے کے آفس میں اس عمل کی وجہ سے کتنے جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انیشیئل واش روم ہائی جین   کےڈاکٹر پیٹر بارٹ کا ماننا ہے کہ  کچن کی سطح اور چائے کے کپ کو صاف رکھنے سے آفس کا ایک صاف ستھرا ماحول پیداہوسکتا ہے۔

بشکریہ: زی نیوز