فرد جرم کیا ہے اور اس کا ملزم کے خلاف کیس پر کیا اثر ہوتا ہے؟
کراچی: آج کل ہر نیوز چینل پر پیشیوں کا موسم ہے اور تقریباً روز ہی آپ خبروں میں سنتے ہیں کہ عدالت نے فلانے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ فرد جرم ہے کیا؟ اور اس کا ملزم کے خلاف کارروائی پر کیا اثر پڑتا ہے؟
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ فرد جرم کیا ہے۔
فرد جرم کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ملزم کی موجودگی میں مقدمات میں لگائے گئے تمام الزامات پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، شہادتوں اور ثبوتوں کے بارے میں بتانے کے بعد پوچھا جاتا ہے کہ وہ الزامات مانتے ہیں یا نہیں۔
ملزم کو حق ہے کہ وہ جرم کا اقرار کرے یا مسترد کر دے۔ فرد جرم سے کوئی ملزم، مجرم نہیں بن جاتا۔
قانونی ماہرین کے مطابق فرد جرم کے بعد گواہ پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔ تمام گواہوں کے بیانات، ان پر جرح اور ملزم کےحتمی بیان کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.