Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کے شکار افراد کیلئے احتیاط اور مفید ٹوٹکے

شائع 11 دسمبر 2017 02:44pm
ٖFile Photo ٖFile Photo

عام طور پر لوگ گیس یا بدہضمی کا معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں تاہم اسکو معمولی سمجھنا کسی پیچیدہ مرض کا سبب بن سکتا ہے اور عام طور پر ایسے لوگ السر کے مرض کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق  ساٹھ سے اسی فیصد لوگ بدہضمی کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اور یہ افراد اسکے علاج کیلئے بھی ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کا مسئلہ دیگرکئی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اور ایسے لوگ عام طور پر السر کے علاوہ بلڈ پریشر، نبض کا مدہم ہونا، پیٹ میں شدید درد سمیت دیگر کئی مسائل کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

گیس اور بدہضمی کا علاج اور احتیاط

کئی غذائیں جن کو ہم عام طور پراپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں اگر ان سے احتیاط کیا جائے تو گیس یا بدہضمی سے بچا جاسکتاہے۔ گیس یا بدہضمی کے شکار افراد کو چاہیئے کو آلو بینگن ، بڑا گوشت ، اور لال مرچ کا استعمام کثرت سے نہ کریں۔ ارہر کی دال سے بھی گیس کے شکار افراد پرہیز کریں۔

گیس اور بدہضمی کے خاتمے کیلئے مفید غذائیں۔

بدہضمی اور گیس کے شکار افراد کیلئے امرود بہترین غذا ہے اور جو کوئی بھی گیس کے مرض کا شکار ہے اسکو چاہیئے کہ امرود کھانے کے بعد ضرور کھائے۔

دہی کا رائتہ

دہی کا رائتہ بھی بدہضمی یا پھر گیس کے مسئلے میں کافی مفید ہے اور دہی میں کالا زیرہ ، پودینہ اور کالا نمک ڈال کر کھایا جائے تو گیس یا پھر بدہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

کثرت سے پانی کا استعمال

کثرت سے پانی کا استعمال بھی گیس کے مریض کیلئے کافی مفید ہے ۔ اگر آپ گیس کے مرض کا شکار ہیں تو دن میں کثرت سے پانی پئیں۔

لیموں پانی سے گیس کا علاج

لیموں پانی بھی گیس کے مریضوں کیلئے کافی مفید ہے اور اسکو نہار منہ پینے سے پیٹ کا بھاری پن ختم ہوجاتا ہے۔