Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے بارے میں8 حیران کن حقائق

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2017 03:04pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

کلر بلائنڈ

کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ فیس بک کا رنگ نیلا کیوں ہے؟ رپورٹ کے مطابق  فیس باک  کا  اہم رنگ نیلا اس لئے ہے کیونکہ اس کے بانی زکر برگ کلر بلائنڈ ہیں اور انہیں ہراور لال رنگ نظر نہیں آتا۔

پیسوں میں دلچسپی نہیں رکھتا

زکر برگ کے بارے میں ایک اہم حقیقت یہ بھی ہے کہ انہیں پیسو میں دلچسپی نہیں۔ انہوں نے اپنےبہت سے  بیانات اور انٹرویو میں  اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا  اہم مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ وہ دنیا کو جورنا چاہتے ہیں۔

ٹیلر سوئفت کا  فین ہوں

شاید آپ نہیں جانتے  لیکن مارک زکر برگ نے  اپنے پروفائل پر پوسٹ کرتے ہوئےخود بتایا تھا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے بہت بڑے فین ہیں۔

زکر برگ نے ایک سال صرف وہ خوشت کھانے کی کوشش کی جن کا انہوں نے خود شکار کیا

زکر برگ ہر سال اپنے لئے ایک انوکھا چیلنج منتخب کرتے ہیں۔ 2011 میں انہوں نے اپنے آپ سے یہ عہد کیا تھا کہ وہ سبزی کھائیں گے اور صرف وہ گوشت کھائیں گے جن کا شکار انہوں نے خود کیا ہو۔

انہوں نے اپنی بیوی کی شادی کی آنگوٹھی خود ڈیزائن کی تھی

زکر برگ نے خود اپنی بیوی پرسکیلا چین کی شادی کی آنگوٹھی ڈیزائن کی تھی۔البتہ وہ آنگوٹھی میڈیا کی تنقید کا نشانہ بھی بنی۔

زکر برگ  کے چند عُرفیات

دوستوں کیلئے وہ' زک 'ہیں لیکن سی این این کی2010 کی رپورٹ کے مطابق ان کی والدہ انہیں پیار سے 'پرنسلی ' بلاتی ہیں ۔

انہوں نے ایک سال روزانہ ایک ہی ٹائی پہن کر رکھی

زکر برگ کے سالانہ چیلنجز میں ایک یہ بھی چیلنج تھا  کہ وہ پورا سال روزانہ ایک ہی ٹائی پہنے گے۔ انہوں نے سال 2009 میں ہر دن ایک ہی قسم کی ٹائی پہنی جو انہیں اس بات کا احساس دلاتی تھی کہ وہ سال ان کی کمپنی اور ان کیلئے کتنا سنگین اور ضروری تھا۔

'زک نیٹ ' فیملی پروگرام

رپورٹ کے مطابق زکر برگ نے   اپنے والد ،ایڈورڈ جنہیں   اپنے ڈینٹل آفس  سےتیز میسج  سروس کی ضرورت تھی اور اپنی خاندان کیلئے ایک مسینجر ایپ بنائی تھی جسے 'زک نیٹ' کہا جاتا تھا۔

بشکریہ: واشنگٹن پوسٹ