Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی نہ کھانے سے انسانی جسم پر یہ 4 اثرات ہوتے ہیں

شائع 08 دسمبر 2017 06:26pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

چینی  مٹھاس کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور گڑ کے مقابلے میں اس کا استعمال بہت عام ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا  کی حالیہ رپورٹ کے مطابق  ایک شخص یومیہ اوسطاً 300 اضافی کیلوریز چینی کی شکل میں لیتا ہے، جو موٹاپے کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔

اگر ہم چینی کا استعمال یکسر ختم کر دیں تو ہمارے جسم میں یہ 4 نمایاں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

جب آپ چینی  کو اپنی خوراک سےختم کردیتے ہیں تودل آپ کا شکریہ ادا کرتا ہے  کیونکہ  چینی کا اضافہ  آپ کے  انسولین کی سطح کو بڑھا دیتا  ہے جس کی وجہ سے عصبی نظام چلنے لگتا ہےاور نتیجے میں بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔

چینی کی وجہ سے انسان ذیابیطس کا مریض بن جاتا ہے۔ اضافی چینی  جسم میں چکنائی کو بڑھا دیتی ہے جس کی وجہ سے   انسولین  اور جسم میں موجود لبلبہ کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر چینی کے استعمال کو ختم کردیا  جائے تو آپ ذیابیطس سے دور رہتے ہیں۔

انسان جب دن بھر مٹھاس حاصل نہیں کرتا تو اس کے جسم عجیب محسوس کرنے لگتا ہے اور وہ ہر موقع پر مٹھاس کی فرمائش کرتا ہے لیکن ایسے میں گھبرانے کی بات نہیں  بلکہ آپ کو چاہیے کہ آپ اس احساس کو کنٹرول کریں کیونکہ  چینی سے بچنا آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جب آپ کے جسم کو پورے دن مٹھاس فراہم نہیں ہوتی تو جسم تھکنے لگتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کو نیند آتی ہے جس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں بلکہ  یہ آرام آپ  کی صحت کیلئے بےحد مفید ہے۔