Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر خان نے 'خلاباز' بننے سے انکار کیوں کیا؟

شائع 08 دسمبر 2017 02:50pm

amir-khan

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان اب تک تقریباً تمام بڑی اداکارئیں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں مادھوری دکشٹ ، جوہی  چاؤلہ، روینا ٹنڈن، کرشمہ کپور، کرینہ کپور ، انوشکا شرمہ اور کترینہ کیف شامل ہیں لیکن عامر کو اب تک  پرینکا چوپڑا کے ساتھ اسکرین پر نہیں دیکھاگیا ہے۔

  پچھلے ماہ   پبلش  کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مہیش متھائی کی نئی فلم'سلیوٹ' جو کہ چاند پر جانے والے پہلے بھارتی خلاباز 'راکیش شرمہ' کی زندگی پر مبنی تھی اس میں عامر خان خلا باز کا کردار نبھا رہے تھے جبکہ پرینکا ان کی بیوی کا کردار نبھارہی تھیں ۔لیکن حال ہی میں یہ سنا جارہا ہے کہ عامر خان نے اس پروجیکٹ کیلئے منع کردیا ہے اور اسی لئےوہ مداح  جو ان دونوں بڑے اسٹار کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند تھے انہیں شاید اب کچھ اور وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان اور فلم کی  ٹیم کے درمیان  کچھ اختلافات کی بنا پر اداکار نے فلم کرنے سے منع کردیا ہے۔

رپورٹ سے یہ بھی پتا لگا ہے کہ عامر خان کا یہ منصوبہ تھا کہ وہ وجے کرشنہ اچاریا کی نئی فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ  مکمل کرکے  فلم'سلیوٹ' پر کام کرنا شروع کردیں گے لیکن  اختلافات کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

اب تک فلم 'سلیوٹ' پر کام شروع ہوجانا چاہیے تھا  کیونکہ فلم آئندہ  سال یوم آزادی  کے موقع پر ریلیز کی جانے والی تھی لیکن اب جب  عامر خان فلم کا حصہ نہیں رہے تو  سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ ان کی جگہ کس اداکار کو لیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ میں  اسپیس پر ایک اور فلم'چندا ماما دور کے' بنائی جارہی ہیں جس میں سوشانتھ سنگھ راجپوت خلا باز کا کردار نبھائیں گے۔ سنجے پوران سنگھ چوہان کہ ہدایت کردہ اس فلم  کیلئے اداکار اپنی ٹریننگ  میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی پہلی اسپیس فلم ٹامل سنیما کی فلم 'ٹک ٹک ٹک'ہے جس میں جایام روی  مرکزی کردار نبھائیں گے۔

بشکریہ: زی نیوز