Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

بہتر صحت کیلئے روز سائیکل چلائیں

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2017 06:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سائیکل چلانا ایک آسان عمل ہے تو  اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور فٹ رہیں۔

ایک  ماہر سائیکل چلانے والے  یوگیش کمار کا کہنا ہے کہ 'کوئی  بھی شخص متعدد وجوہات کی بنا پر اس سرگرمی کا حصہ بنتا ہے'  لیکن  اس عمل سے لوگوں کی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کو  نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یوگیش کا کہنا تھا کہ صحت میں بہتری لانے کیلئے  ہفتہ میں صرف دو سے تین گھنٹے سائیکل چلائیں۔ اس کے علاوہ ہر عمر کے لوگ اگر اس عمل کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں تو وہ فٹ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ'پیروں سے سائیکل کا پیڈل چلانےکیلئے مخصوص پٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی وجہ سے ان پٹھوں کی اچھی ورزش ہوجاتی ہے۔'

سائیکل چلانے کے فائدہ بتاتے ہوئے میراکی اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کے مینیجنگ ڈائیریکٹر اور مالک اجت  روینڈرکا کہنا ہے کہ'سائیکل چلانا ایک آسان عمل ہے جس میں کسی خاص قسم کی  جسمانی قوت درکار نہیں جس کی وجہ سے ورزش شروع کرنے والے لوگوں کیلئے یہ عمل اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔'

سائیکل چلانا ایک ایروبک سرگرمی  ہے جو آپ کے قربی صحت  اور پٹھوں کے جوڑ کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس عمل سے بےچینی کی سطح اور جسم سے اضافی چربی کم ہوجاتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ سائیکل چلانے کے بےشمار فوائد ہیں اسی لئے ابھی سے اس عمل کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں ۔

بشکریہ: زی نیوز