Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پینتالیس کروڑ ڈالرز کی پینٹنگ کا مالک سعودی شہزادہ نکلا

شائع 07 دسمبر 2017 01:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ریکارڈ قمیت پر نیلام ہونے والی پینٹنگ کا پراسرار مالک سعودی شہزادہ نکلا۔ شہزادہ بابر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کی45کروڑڈالرز میں خریدی گئی پینٹنگ ایک طیارے سے بھی زیادہ مہنگی ہے۔

نیویارک میں اٹلی کے آرٹسٹ لیونارڈو ڈی ونچی  کی پینٹنگ سیلواٹر منڈی گزشتہ ماہ ریکارڈ قمیت پر نیلام ہوئی ،جس کا خریدار سامنے آگیا۔

سعودی شہزادے بابر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود نے 500 سال پرانی پینٹنگ45 کروڑ ڈالر میں خریدی۔

یہ پینٹنگ  دبئی کے طیارے سے زیادہ مہنگی ہے جس کی قیمت 43 کروڑ ڈالر ہے۔

اگر اس پینٹنگز کی رقم کو روہنگیا مسلمانوں پر صرف کیا جاتا تو اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی اپیل پوری ہوجاتی۔

روہنگیا مسلمانوں کیلئے اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے 12 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔